آج صبح سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29,93,283افراد کو کووڈسے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت میں کووڈ-19 سے بچاؤ کی ٹیکے کاری کی مجموعی تعداد 141.70 کروڑ (1,41,70,25,654) کو پار گئی۔ یہ ٹیکہ کاری 1,50,57,142سیشنوں میں انجام دی گئی۔
آج صبح سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد کی تفصیل درج ذیل ہے۔
طبی کارکنان |
پہلی خوراک |
1,03,86,924 |
دوسری خوراک |
96,81,544 |
|
صف اول کے کارکنان |
پہلی خوراک |
1,83,84,851 |
دوسری خوراک |
1,68,36,793 |
|
18سے44 سال کی عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
49,38,39,924 |
دوسری خوراک |
31,53,00,398 |
|
45سے59سال کی عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
19,32,20,452 |
دوسری خوراک |
14,59,77,986 |
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
12,06,64,399 |
دوسری خوراک |
9,27,32,383 |
|
میزان |
1,41,70,25,654 |
گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران 7141 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وبا کی ابتدا کے بعد سے) 3,42,37,495 ہوگئی ہے۔
نتیجہ کے طور پر بھارت میں شفایابی کی شرح اس وقت 98.40 فیصد ہے جو مارچ 2020 سے سب سے زیادہ ہے۔
مرکز / ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کی بنا پر یومیہ نئے معاملات 15,000 ہزار سے نیچے رہنے کا رجحان پایا جاتا ہے اور یہ رجحان مسلسل 60دنوں سے برقرار ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6531نئے معاملات سامنے آئےہیں ۔
بھارت میں اس وقت زیر علاج مریضوں کی تعداد 75,841 ہے ۔ فی الحال مریضوں کی مجموعی تعدادملک میں زیر علاج معاملوں کا محض 0.22 فیصد ہے۔ جو مارچ 2020 سے اب تک کی سب سے کم شرح ہے۔
جانچ کی صلاحیت میں ملک بھر میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 752935 ٹیسٹ کئے گئے۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر 67.29 کروڑ سے زیادہ (67,29,36,621) ٹیسٹ منعقد کئےگئے ہیں۔
اب جبکہ ملک بھر میں ٹیسٹنگ کی تعداد میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے،زیر علاج مریضوں کی ہفتہ وار شرح 0.63فیصد پر قائم ہے جو کہ اس وقت گزشتہ 43دنوں سے 1 فی صد سے نیچے رہی ہے۔ زیر علاج مریضوں کی یومیہ تعداد کی فی الحال شرح 0.87 فیصد درج کی گئی جو گزشتہ 84دنوں میں2 فیصد سے نیچے اور 119دنوں میں 3فیصد سے نیچے رہی ۔