21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد102.10 کروڑکو پار کرگئی

Urdu News

 گذشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران 77,40,676  ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 100 کروڑ کے نشانے کو پار کرتے ہوئے 102.10 کروڑ (1,02,10,43,258) تک پہنچ گئی ہے۔ اس حصولیابی کے لئے ملک بھر میں 1,01,28,910 سیشنز منعقد کئے گئے۔

آج صبح 7 بجے تک  حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,78,202

دوسری خوراک

91,47,348

صف اوّل کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,69,369

دوسری خوراک

1,57,13,610

18 تا 44 سال کی عمر کے  افراد

پہلی خوراک

40,66,93,956

دوسری خوراک

12,57,05,164

45 تا 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

17,19,01,451

دوسری خوراک

9,09,49,627

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

10,80,56,100

دوسری خوراک

6,37,94,200

مجموعی تعداد

1,02,10,43,258

پچھلے 24 گھنٹے میں 16,479مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) 3,35,48,605 ہوگئی ہے۔

جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح 98.17  فیصد  ہوگئی ہے۔ شفایابی کی موجودہ شرح مارچ 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔

مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل 119دنوں سے یومیہ نئے کیس درج ہونے کا رجحان  50,000سے  بھی کم ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 15,906 نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔

زیر علاج مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے بھی کم رہ گئی ہے اور یہ فی الحال 1,72,594ہیں،جو 235 دنوں میں سب سے کم ہیں۔ سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد  ملک بھرکے مجموعی  متاثرہ معاملوں کا 0.51 فیصد ہیں، اور یہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 13,40,158 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں  اب تک مجموعی طور پر تقریباً 59.97 کروڑ (59,97,71,320) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جانچ کے بعدمتاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 1.23 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ30 دنوں سے2 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح  ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 1.19فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے20 دنوں سے2فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے اورلگاتار55 دنوں سے  یہ شرح 3 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More