نئی دہلی، خزانہ اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر جناب ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ بھارت نہ صرف روایتی بنیادی ڈھانچے کے معنوں میں، بنیادی ڈھانچہ بلکہ دیہی بنیادی ڈھانچہ بھی تعمیر کرنے کا خواہاں ہے۔ بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے متعلق ایشیائی بینک اے آئی آئی بی کے گورنروں کے بورڈ کی تیسری سالانہ میٹنگ کی ایک تعارفی تقریب سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ جناب جیٹلی نے امید ظاہر کی کہ ہر سالانہ میٹنگ کے ساتھ، ایک آئی آئی بی کی سرگرمیوں، پروجیکٹوں اور وسائل میں توسیع کی جائے گی۔ وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ایشیا میں بنیادی ڈھانچے کی روایتی طور پر قلت رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ غریبی کو دور کرنے کے معنوں میں ایشیا کو تیزی سے ترقی کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ اپنے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جاسکے اور بنیادی ڈھانچے میں پائے جانے والے خلا کو پُر کیا جاسکے۔
وزیر خزانہ جناب جیٹلی نے اے آئی آئی بی کے صدر اور بھارت میں ان کے رفقاء کار کا خیرمقدم کیا۔ اے آئی آئی بی کی حصول یابیوں کے بارے میں جناب جیٹلی نے کہا کہ اپنے قیام کے تین سال سے بھی کم عرصے میں بینک نے زبردست مؤثر طریقے سے کارکردگی شروع کردی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپنے ماضی کے فوائد سمیت بھارت نے اے آئی آئی بی میں شمولیت قبول کی ہے جس سے انھیں ازحد مسرت ہوئی ہے اور بھارت پروجیکٹوں کے سلسلے میں اپنی خدمات فراہم کرنے کے معاملے میں سرفہرست رہا ہے، جن میں ایسے پروجیکٹ بھی شامل ہیں جو ابھی زیرغور ہیں۔
اس سے قبل وزیر خزانہ جناب جیٹلی نے مسٹر جن لیکُن، صدر اے آئی آئی بی کے ساتھ تیسری اے آئی آئی بی کی بورڈ آف گورنر کی سالانہ میٹنگ کی علامت اور موضوع کا افتتاح کیا، جو ممبئی میں 25 سے 26 جون 2018 کو ہونی ہے۔
اے آئی آئی بی کے صدر جناب لن لیکُن نے اپنے خطاب میں کہا کہ بینک میں بھارت کے دوسرے سب سے بڑے حصے اور اس کی اہمیت کی وجہ سے بھارت سے زیادہ بہتر کوئی جگہ نہیں تھی کہ وہاں ایک آئی آئی بی کے بورڈ آف گورنرس کی تیسری سالانہ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت بینک چلانے میں بہت ہی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انھوں نے اجتماع کو مطلع کیا کہ اے آئی آئی بی کی ترجیحات، بھارت کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی غرض سے اس کی حکومت کے نشانوں سے کافی زیادہ مطابقت رکھتی ہیں۔
وزارت خزانہ میں اقتصادی امور کے سکریٹری (ڈی ای اے) جناب سبھاش چندر گرگ نے اجتماع کو مطلع کیا کہ ممبئی میں جب 25 اور 26 جون 2018 کو بورڈ آف گورنرس کی سالانہ میٹنگ ہوگی، تب تک بہت سے پروگراموں کا منصوبہ ہے۔ اے آئی آئی بی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈی ای اے کے سکریٹری نے کہا کہ یہ ایسا پہلا ادارہ ہے جو قرض لینے والوں نے قائم کیا ہے اور یہ کہ اس میں بھارت سمیت 84 ارکان ہیں۔
اس موقع پر جو سرکردہ شخصیتیں موجود تھیں ان میں خزانہ و خارجہ کی وزارتوں اور اے آئی آئی بی کے سینئر افسران موجود تھے۔