16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت نیٹ – دوسرے مرحلہ کے اجراء پر قومی کانفرنس، ریاستوں اور نیٹ ورک کے استعمال کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط

Urdu News

 نومبر       

  • بھارت نیٹ کے پہلے مرحلے میں ایک لاکھ گرام پنچایتوں آپٹیکل فائبر کی فراہمی، محکمہ مواصلات نے ان علاقوں میں شہری خدمات والے براڈ بینڈ فراہم کرنے سے متعلق مذاکرات شروع کیے ہیں
  • ریاستوں اور نیٹ ورک استعمال کرنے والوں کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کرنے سے متعلق قومی کانفرنس 13 نومبر 2017 کو نئی دہلی میں منعقد ہوگا
  • ٹیلی کوس جیسے ایر ٹیل ، ریلائنس جیو ، ووڈا فون  اور آئیڈیا نے بھارت نیٹ انفرااسٹرکچر پر لاسٹ مائل کنکٹیویٹی فراہم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے
  • بھارت نیٹ کے دوسرے مرحلہ پر عملدرآمد کے لیے مفاہمتی عرضداشت  پر دستخط کئے جائیں گے

محکمہ مواصلات بھارت نیٹ انفرا اسٹرکچر  سے مستفید ہونے والے مختلف یوٹیلائزیشن ماڈل کی نمائش اور غور و خوض کے لیے بروز پیر (13 نومبر 2017 ) ریاستی حکومتوں اور خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے ۔ اس کانفرنس میں مختلف ریاستوں کے اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزراء اور سکریٹری شرکت کریں گے ۔

بھارت نیٹ کے پہلے مرحلے کے طور پر ملک بھر میں ایک لاکھ سے زائد گرام پنچایتوں کو آپٹیکل فائبر نیٹ ورک سے متعلق براڈ بینڈ انفرا اسٹرکچر فراہم کئے گئے ہیں ۔ ریاستی حکومتیں بھارٹ نیٹ انفرا اسٹرکچر سے فائدہ حاصل کرنے کے اپنے منصوبوں کو شیئر کریں گے ۔ محکمہ مواصلات نے  اپنے طور پر ان خدمات کے لیے ممکنہ طور پر اختیار کئے گئے مختلف ماڈلوں کی نمائش کرنے کی پہل کی ہے محکمہ مواصلات کے تعاون سے ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے  والوں نے بھارت نیٹ انفرااسٹرکچر سے متعلق خدمات کی فراہمی کی نمائش کے لیے دیہی علاقوں میں مراکز قائم کرنے کی پہل کی ہے تاکہ  وہ اپنے تجربات کا اظہار کر سکیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More