بھارت نے مجموعی طور پر54 کروڑ افراد کو کووڈ-19 ٹیکہ لگاکر ایک نیا سنگ میل طے کرلیا ہے۔ آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق ٹیکہ کاری کے لئے61,35,193سیشنز منعقد کئے گئے ، جس میں مجموعی طور پر 54,38,46,290 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران73,50,553ٹیکے لگائے گئے۔
ان میں شامل ہیں:
طبی کارکنان |
پہلی خوراک |
1,03,49,901 |
دوسری خوراک |
80,93,907 |
|
صف اوّل کے کارکنان |
پہلی خوراک |
1,82,76,459 |
دوسری خوراک |
1,21,45,936 |
|
18 تا 44 سال کی عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
19,58,22,860 |
دوسری خوراک |
1,52,60,695 |
|
45 تا 59 سال کی عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
11,70,84,332 |
دوسری خوراک |
4,55,80,689 |
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
8,10,41,849 |
دوسری خوراک |
4,01,89,662 |
|
مجموعی تعداد |
54,38,46,290 |
کووڈ – 19 سے بچاؤ کی ہمہ گیر ٹیکہ کاری کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 سے شروع ہوا تھا ۔ مرکزی حکومت اس کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور ملک بھر میں کووڈ – 19 کی ٹیکہ کاری کے دائرہ میں توسیع کرنے کے تئیں پر عزم ہے۔
بھارت میں شفایابی کی شرح 97.46 پر قائم ہے۔
عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے متاثر ہونے والے افراد میں سے 3,13,76,015افراد پہلے ہی کووڈ – 19 سے صحت یاب ہو چکے ہیں ، جب کہ 37,927مریض گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شفایاب ہوئے ہیں ۔
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن36,083 یومیہ نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔
گزشتہ انتالیسدن سے مسلسل 50,000 سے کم یومیہ نئے کیس درج ہورہے ہیں۔ مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے کے طور پر ایسا ممکن ہوا ہے۔
بھارت میں مجموعی طور پر آج 3,85,336 مریض زیر علاج ہیں۔ ملک بھر میں زیر علاج مریض، مجموعی مثبت معاملوں کا 1.20 فیصد ہیں۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے، اور پورے ملک میں مجموعی طور پر 19,23,863ٹیسٹگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے ہیں۔بھارت میں مجموعی طور پر اب تک49.36 کروڑ (49,36,24,440) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، ہفتہ وار متاثرپائے جانے والےافراد کی شرح سردست 2.00 فیصد ہے، جب کہ ایک دن میں متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح آج 1.88فیصد رہی۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح 20 دنوں 3 فیصد سے نیچے ہے اورمسلسل 69 ویں دن بھی 5 فیصد سے نیچے ہے۔