22.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت نے شمسی پارکس پروجیکٹ کے لئے مشترکہ بنیادی ڈھانچے کے واسطے عالمی بینک کے ساتھ سو ملین امریکی ڈالر کے قرض سمجھوتے پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی۔ ؍نومبر۔شمسی پارکس پروجیکٹ کے لئے مشترکہ بنیادی ڈھانچے کے واسطے عالمی بینک کے ساتھ  دوملین امریکی ڈالرکے گرانٹ سمجھوتے اور98ملین امریکی ڈالر کے آئی بی آر ڈی / سی ٹی ایف  کے  قرض کے لئے ایک ضمانتی سمجھوتے پر دستخط کئے۔ یہ دستخط آج کئے گئے  اور اس سمجھوتے پر دستخط بھارت کی حکومت کی طرف سے معاشی امور کے محکمہ کے جوائنٹ سکریٹری( ایم آئی) سمیر کمارکھرے نے کئے۔ اور عالمی بینک کی جانب سے عالمی بینک آف انڈیا کے کارگزار کنٹری ڈائریکٹر جناب حشام اے عبدو نے کئے۔قابل تجدید توانائی کے فروغ کی ہندوستانی  ایجنسی لمٹیڈ کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر کے ایس پوپلی اور عالمی بینک انڈیا کے کارگزار کنٹری ڈائریکٹر حشام اے عبد و نے ایک قرض کے سمجھوتے پر دستخط کئے۔

یہ پروجیکٹ دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ شمسی پارکوں کے لئے مشترکہ بنیادی ڈھانچہ پر مشتمل ہے۔ جس پر آئی بی آر ڈی قرض میں 75 ملین امریکی ڈالر اور سی ٹی ایف قرض میں 23 ملین امریکی ڈالرسمیت 100ملین امریکی ڈالر کا کل خرچ آئے گا اور  دوسرا حصہ تکنیکی امداد ہے جس پرسی ٹی ایف گرانٹ میں دوملین امریکی ڈالر  کا خرچہ آئے گا ۔

اس پروجیکٹ کا مقصد ملک میں بڑے پیمانے پر پارکوں کے قیام کے ذریعہ شمسی توانائی پیدا کرنے کی گنجائش میں اضافہ کرنا ہے۔ یہ پروجیکٹ بڑے پیمانے پر شمسی پارکس کے قیام میں مدد دے گا اور 2022 تک 175 میگاواٹ کے کل قابل تجدید توانائی نشانے کا 100 گیگا واٹ شمسی توانائی نصب کرنے  کےحکومت کے منصوبے کو تعاون دے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More