25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت نے عالمی بینک کے ساتھ 125 ملین ڈالر کے مالی سمجھوتے پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی، ’’صنعتی قدر میں اضافے کے آپریشن کے لئے ہنر مندی میں استحکام‘‘ (اسٹرائیو) پروجیکٹ کے لئے آئی ڈی اے قرض کی خاطر 125 ملین امریکی ڈالر کے ایک مالی سمجھوتے پر کل قومی دارالحکومت میں حکومت ہند نے عالمی بینک کے ساتھ دستخط کئے ہیں۔ فائنانس کے اس سمجھوتے پر حکومت ہند کی وزارت خزانہ میں اقتصادی امور کے محکمے میں جوائنٹ سکریٹری جناب سمیر کمار کھرے نے حکومت ہند کی جانب سے جبکہ عالمی بینک کی طرف سے عالمی بینک کے کارگزار کنٹری ڈائریکٹر (برائے بھارت) جناب ہشام عبدو نے دستخط کئے۔

اس آپریشن کا مقصد افرادی قوت کو مارکیٹ پر مبنی پیشہ وارانہ معیاری تربیت تک رسائی کو بہتر بنانا او ر اپرینٹس شپ فراہم کرنا ہے۔

پروجیکٹ میں شامل شعبوں میں صنعتی تربیتی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا، صنعتی تربیتی اداروں اور اپرینٹس شپ کے لئے ریاستی سرکاروں کی صلاحیت میں اضافہ کرنا، درس وتدریس کو بہتر بنانا اور وسیع کردہ اپرینٹس شپ تربیت کو بہتر بنانا ہے۔

اس پروجیکٹ کی آخری تاریخ 30 نومبر 2022 ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More