19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت نے کووڈ -19سے شفایاتی کے معاملے میں بے مثال بلندی طے کی ہے ۔ کووڈ سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد ایک کروڑکے نشانے کو پارکرگئی ہے

Urdu News

نئی دہلی: بھارت  نے کووڈ کے خلاف

جنگ میں آج ایک اہم سنگ میل طے کیاہے ۔ شفایات ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ کے نشانے سے تجاوز کرگئی ہے ۔ 10016859بھارت میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔

گذشتہ 24گھنٹے میں 19ہزار587مریض شفایات ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں ۔شفایابی کی قومی شرح مزید بہترہوکر    96.36 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ زیرعلاج مریضوں اورصحت یاب ہوچکے کیسوں کے درمیان فرق میں لگاتاراضافہ ہورہاہے ۔ (9788776)

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001P24H.jpgAB-1.jpg

صحت یاب ہوچکے افراد کی تعداد زیرعلاج مریضوں سے 44گنازیادہ ہے ملک میں آج کل زیرعلاج مریضوں کی تعداد دولاکھ 28ہزار83ہے اوریہ کل کیسوں کا محض 2.19فیصد پرمشتمل ہے ۔

AB-2.jpg

کل صحت یاب ہونے والے افراد میں سے 51فیصد افراد کا تعلق پانچ ریاستوں یعنی مہاراشٹر، کرناٹک ، آندھراپردیش ، تمل ناڈو اورکیرالا سے ہے ۔

AB-3.jpg

صحت یابی کی قومی شرح 96.36پرپہنچ گئ ہے ۔ قومی کامیابی کو حاصل کرنے کی کوشش کے دوران ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں بھی صحت یابی کی شرح 90فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے ۔

AB-4.jpg

بھارت کی صحت یابی کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔ زیادہ تعداد میں زیرعلاج مریضوں والے ملکوں میں صحت یابی کی شرح بھارت کے مقابلے کم درج ہورہی ہے ۔

طAB-5.jpg

طبی جانچ سے متعلق بنیادی ڈھانچہ میں اضافے کے سبب بھارت میں طبی جانچ کے بعد اس وائرس سے متاثرپائے جانے والوں کی شرح بھی کم ہوگئی ہے ۔ جانچ کے بعد اس بیماری سے متاثرپائے جانے والوں کی یومیہ شرح اب بھی تین فیصد سے کم پربرقرارہے ۔

AB-6.jpg

17ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں بیماری سے متاثرپائے جانے والوں کی ہفتہ واری شرح ، قومی اوسط سے کم ہے ۔

AB-7.jpg

تازہ صحت یاب ہونے والے کیسوں کے 79.08فیصد معاملوں کا 10ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں پتہ چلاہے ۔ کیرالا ، ایک دن میں 5ہزار110شفایابیوں کے ساتھ مسلسل سبقت لئے ہوئے ہے جس کے بعد 2ہزار 570صحت یابیوں کے ساتھ مہاراشٹردوسرے مقام پرہے ۔

AB-8.jpg

نئے مصدقہ کیسوں کے 83.88فیصد معاملے 10ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں سامنے آئے ہیں ۔ گذشتہ 24گھنٹے میں کیرالا میں 6ہزار 394کیس درج ہوئے ہیں ۔ مہاراشٹرمیں 4ہزار382نئے کیس جب کہ چھتیس گڑھ میں کل ایک ہزارپچاس نئے کیس درج کئے گئے ہیں ۔

AB-9.jpg

گزشتہ 24گھنٹے میں 222اموات کی خبرملی ہے ۔ ان میں سے 67.57فیصد معاملے 6ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ہیں ۔

مہاراشٹرمیں ایک دن میں سب سے زیادہ 66اموات ہوئی ہیں ۔ کیرالا میں بھی 25اموات ہوئی ہیں جب کہ مغربی بنگال میں اس بیماری سے 22افراد کی موت ہوئی ہے ۔

AB-10.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More