نئیدہلی۔ 25 جنوری2019 کو منائے جانے والے نویں قومی ووٹرس ڈے سے ہم آہنگ رہتے ہوئے بھارت کا انتخابی کمیشن (ای سی آئی) 24 جنوری 2019 کو ’ہمارے انتخابات کو شمولیت پر مبنی لائق رسائی بنانا‘ کے موضوع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کررہا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر جناب سنیل اروڑا اور الیکشن کمشنر جناب اشوک لواسا کے علاوہ چھ انتخابی انتظاماتی اداروں بنگلہ دیش، بھوٹان، قزاخستان، مالدیپ، روس اور سری لنکا نیز تین بین الاقوامی اداروں یعنی ملیشیا کے دولت مشترکہ مطالعات مرکز، برطانیہ اور بین الاقوامی ادارہ برائے جمہوریت و انتخابی امداد (آئی ڈی ای اے) کے مندوبین اور پارلیمانی مطالعات کا بین الاقوامی مرکز (آئی سی پی ایس) بھی اس تقریب میں شریک ادارے ہوں گے۔
کانفرنس کے دوران دو اجلاس منعقد ہو ں گے جس میں ای ایم بی اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے اور اپنے تجربات ، بہترین طور طریقوں اور ووٹروں کو انتخابات میں دلچسپی لینے ، ان کا اندراج کرنے اور مختلف ملکوں میں سب کی شمولیت پر مبنی لائق رسائی ووٹنگ کے طور طریقوں کے بارے میں ایک دوسرے کو آگاہ کریں گے۔
کانفرنس کے دوران ای سی آئی کے سہ ماہی رسالے ’وائس انٹرنیشنل‘ کا جنوری 2019 کا شمارہ جاری کیا جائیگا جس میں ’پولنگ اسٹیشنوں کو قابل رسائی اور ووٹر دوست بنانا‘ کے موضوع پر مضمون شائع کیے جائیں گے۔ کانفرنس سے الگ ای سی آئی بھوٹان کے انتخابی کمیشن کے ساتھ، انتخابی بندوبست کے میدان میں تعاون کیلئے مفاہمت نامے کی تجدید بھی کریگا۔
مفاہمت نامے کے تحت ایک ادارہ جاتی لائحہ عمل فراہم کیا گیا ہے۔ مفاہمت نامے میں انتخابی عمل سے متعلق انتظامیہ کو تقویت دینے کے مقصد سے تنظیمی اور تکنیکی فروغ کے میدان میں معلومات اور تجربے کے لین دین کو فروغ دینے کا مقصد بھی بیان کیا گیا ہے: جس میں انتخابی عمل اور نظام سے متعلق معلومات ، مواد ، مہارت اور تکنیکی معلومات کا لین دین عملے کی تربیت اور تنظیمی ترقی نیز صلاحیت سازشامل ہے۔
بھارت کے انتخابی کمیشن نے اب تک 25 انتخابی بندوبست سے متعلق اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں جن میں آسٹریلیا ، بوسنیا-ہرزے گووینا ، برازیل، چلی، فجی، جیارجیا، آئیوری کوسٹ ، گینیا، جمہوریہ کوریا، جمہوریہ کرغستان، لیبیا ، موریشش، میکسیکو، مالڈووا، میانمار، نیپال، روس، جنوبی افریقہ، سرینام، یمن اور اقوام متحدہ ، انٹیل آئیڈیا اور انتخابی نظام سے متعلق بین الاقوامی فاؤنڈیشن شامل ہیں۔
شمولیت پر مبنی لائق رسائی انتخابات کیلئے روکاوٹوں ، پالیسی میں مداخلتوں ، حکمت عملی پروگراموں ، اچھے طور طریقوں اور ٹیکنالوجی میں اختراع کے تجزیے کیلئے مختلف ای ایم ڈی ، بین الاقوامی اداروں اور ماہرین کے ساتھ معلومات کے لین دین کے مقصد سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیاجارہا ہے۔ بین الاقوامی مندوبین 25 جنوری2019 کو، نئی دہلی کے علاقے دوارکا میں جمہوریت اور انتخابی بندوبست کے بھارت کے بین الاقوامی ادارے (آئی آئی آئی ڈی ای ایم ) کی نئی عمارت کا دورہ کرنے کے علاوہ نئی دہلی میں ووٹروں کے قومی دن کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔