30.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت کی پہلی اولمپک پہنچنے والی تلوار باز بھوانی دیوی نے اپنے خوابوں کو پورا کرنے پر اپنے والدین کا شکریہ ادا کیا

English News

نئی دہلی، تلوار باز بھوانی دیوی نے اولمپک کھیلوں میں کوالیفائی کرنے کے لیے  پہلی بھارتی تلوار باز بن کر تاریخ رقم کی ہے،   کہا کہ وہ  ٹوکیو 2020 میں اپنی بہترین کارکردگی کے تئیں پر امید ہیں۔  انہوں نے کہا ’’ایسا پہلی بار ہوگا کہ ہمارے ملک کے زیادہ تر لوگ یہ تلوار بازی دیکھیں گے اور مجھے کھیلتے ہوئے دیکھیں گے۔ لہٰذا میں ان کے سامنے بہترین کارکردگی پیش کروں گی۔‘‘

مارچ میں بدھا پیسٹ عالمی کپ کے بعد باقاعدہ درجہ بندی حاصل کر کے چنئی کی 27 سالہ اس خاتون نے اپنے لمبے سفر میں ایک اہم سنگ میل طے کیا ہے۔ انہوں نے بانس کی چھڑیوں سے اپنی پیشہ ورانہ تربیت شروع کی تھی۔  اس کے بعد انہوں نے اولمپک میں بھارت کی نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا۔

کووڈ -19 صورتحال کے پیش نظر اور ٹورنامنٹوں کے منسوخ ہو جانے کے امکانات کے باوجود بھوانی دیوی اولمپک کھیلوں کے لیے روانہ ہونے سے پہلے اٹلی میں اپنی تربیت جاری رکھنے کی امید کر رہی ہیں۔  انہیں اپریل میں ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم میں شامل کیا گیا تھا۔ اب وہ مئی میں تین ہفتے کے ایک کیمپ میں شرکت کر رہی ہیں ۔ وہ اٹلی کی قومی ٹیم کے ساتھ تربیت حاصل کر رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XWCF.jpg

بھوانی دیوی ، جن کے والد ایک پادری تھے اور والدہ ایک گھریلو خاتون ہیں، ہر قدم پر اپنے والدین کی طرف سے مدد حاصل کر کے ان کی شکرگزار ہیں۔ انہوں نے بھارت کی کھیلوں سے متعلق اتھارٹی کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ میں بدھ کو مڈیا سے کہا ’’محض اپنے والدین کی وجہ سے میں مشکلات پر غلبہ پانے کے لیے خود کو تیار کر سکیں۔‘‘

بھوانی دیوی نے کہا ’’میری والدہ ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ وہ مجھ سے کہتی تھیں اگر آج اچھا نہیں ہے ، تو کل بہتر ہوگا ، اگر تم 100 فیصد دیتی ہو تو یقیناً تمہیں اس کا نتیجہ ملے گا۔ جب وہ کووڈ – 19 سے صحتیاب ہو رہی تھیں تو اسپتال کے بستر پر انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں اپنے خواب پر توجہ دوں اور بدھا پیسٹ عالمی کپ میں کھیلوں بجائے اس کے کہ میں ان کے پاس گھر لوٹ جاؤں۔‘‘

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے تربیت اور مقابلے کے سالانہ کلینڈر (اے سی ٹی سی) کی مدد  کر کے فینسنگ ایسوسی ایشن آف انڈیا کی مدد کی ہے ۔ یہ مدد 20-2019 میں 16.94 کروڑ روپے کی کی گئی ہے۔ ٹی او پی ایس میں شامل کیے جانے سے پہلے  بھوانی دیوی کو اے سی ٹی سی کے تحت 20 لاکھ روپے کی خصوصی مدد دی گئی تھی۔ یہ مدد انہیں اولمپکس تک ان کی کوچنگ فیس اور خصوصی سامان خریدنے کے لیے دی گئی تھیں۔ مشن اولمپک سیل کی طرف سے انہیں مجموعی طور پر 19.28 لاکھ روپے دیئے گئے تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More