18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت کےدیوالیہ پن اور دیوالیہ قرار دیئے جانے سے متعلق بورڈنے تعلیمی کورسیزاور ویلوایشن امتحانات کے نصاب اور دیگر تفصیلات شائع کیں

IBBI
Uncategorized

نئی دہلی، یکم جنوری؍مرکزی حکومت نے دفعہ 247 کے آغاز کی مشتہری (جس کا تعلق کمپنیوں سے متعلق ایکٹ 2013 کے ویلوورس سے ہے) کے سلسلے میں  کی ہےاور بتایا ہے کہ 18 اکتوبر 2017سے یہ نافذالعمل ہو گیا ہے ۔ مرکزی حکومت نے کمپنیز (درج رجسٹر ویلوورس اور ویلیوایشن )قواعد 2017 کی مشتہری بھی 18 اکتوبر 2017 کو کر دی ہے۔

23اکتوبر 2017 کی ایک نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی حکومت نے کمپنیز (مشکلات کا ازالہ) دوسرا احکام 2017جاری کیا ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ کمپنیز ایکٹ 2013 کے تحت  درکار ویلیوایشن کا عمل ایک ایسے شخص کے ذریعے انجام دیا جائے گا، جس کے پاس ضروری تعلیمی استعداد اور تجربہ ہوگا اوریہ شخص مذکورہ ایک تسلیم شدہ ویلوور آرگنائزیشن کا ویلووررکن ہونے کے ناطے کسی اتھارٹی کے تحت  درج رجسٹر بھی ہو نا چاہئے۔ اسی تاریخ کو ایک، دیگر مشتہری کے ذریعے مرکزی حکومت نے اپنے اختیارات اور فرائض جو کمپنیز ایکٹ 2013 کی دفعہ 247کے تحت تفویض کردہ ہیں، انہیں  انسالوینسی اینڈ بینک رپسی بورڈ آف انڈیا کو سونپ دیئے ہیں، جیسا کہ آئی بی بی آئی میں متذکرہ ہے اور آئی بی بی آئی کمپنیز ( رجسٹرڈ ویلوور اور ویلیوایشن) قواعد 2017 کے تحت آتا ہے ۔

یہ تمام مشتہریاں اس امر کی متقاضی ہیں کہ یکم اپریل 2018 سے کمپنیز ایکٹ 2013 کے  تحت ویلیوایشن کا فرض انجام دینے کا کام اور متعلقہ انسالوینسی اینڈ بینک رپسی کوڈ 2016 کے تمام فرائض ایک ایسا فرد انجام دے گا، جو  ایک درج رجسٹر ویلوورس کے طور پر آئی بی بی آئی کے تحت درج رجسٹر ہوگا۔ یہاں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ آئی بی بی آئی کے تحت درج رجسٹر ہونے کیلئے شخص مذکور کے پاس ضروری تعلیمی استعداد اور تجربہ کا ہونا لازمی ہے اور ساتھ ہی ساتھ اسے ایک درج رجسٹر ویلوور آرگنائزیشن کے تحت درج رجسٹر بھی ہونا چاہئے اور اس نے آر بی او کے تحت تعلیمی کورس بھی مکمل کیا ہو۔ نیز آئی بی بی آئی کا ویلوایشین امتحان بھی پاس کیا ہو۔کوئی بھی ایسا فرد، جو کمپنیز ایکٹ 2013 کےتحت خدمات انجام دے رہا ہو، وہ 31مارچ 2018 تک رجسٹریشن کی کسی سند کے بغیر اپنا کام جاری رکھ سکتا ہے۔

ایک درج رجسٹر ویلوور ضرورت پڑنے پر کسی بھی قانون کے تحت یا کسی قانون کے ذریعے اجازت ملنے یا متعلقہ اتھارٹی کی جانب سے متعین کئے جانے کی صورت میں ویلوایشن کے فرائض انجام دے سکتا ہے۔

تعلیمی کورسیز اور ویلوایشن امتحانات کا نصاب آئی بی بی آئی کی ویب سائٹ درج ذیل پر دستیاب ہیں۔ www.ibbi.gov.in

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More