18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت کے انتخابی کمیشن نے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے کی خاطر ریڈیوجوکیز کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا

Urdu News

نئی دہلی، جنوری،بھارت کے انتخابی کمیشن ، ای سی آئی نے آل انڈیا ریڈیو اور مختلف پرائیویٹ ایف ایم چینلوں سمیت  ممتاز ایف ایم چینلوں کے ریڈیو جوکیز (آر جے) کے لئے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ بگ ایف ایم ، ریڈ ایف ایم ، فیور-104 ایف ایم، ریڈیو نشہ ، عشق ایف ایم اور ریڈیو سیٹی  سمیت  بڑے ایف ایم چینلوں کے 19 ریڈیو جوکیز  نے  دو گھنٹے تک جاری رہنے والے تبادلہ خیال کے اجلاس میں شرکت کی، جس میں انہوں نے ووٹروں کو  بیدار کرنے اور انہیں معلومات فراہم کرنے کی خاطر مختلف سرگرمیوں میں شرکت کی۔

یہ ورکشاپ  اہم فریقوں کے ساتھ  کمیشن کے ذریعے رابطہ قائم کرنے کا ایک اہم حصہ ہے۔ ایف ایم ریڈیو  ایک ایسا اہم ذریعہ ہے  جو  ووٹروں کو انتخابی مشینری کے ساتھ مربوط کرتا ہے۔ یہ ورکشاپ ریڈیو جوکیز کو  انتخابی عمل سے  روشناس کرانے کے لئے منعقد کی گئی تھی تاکہ وہ  اپنے سامعین کو  انتخابات سے متعلق  صحیح معلومات فراہم کرسکیں۔

اجلاس کا آغاز بھارت کے انتخابی کمیشن کے سکریٹری  جناب اے کے پاٹھک کے ذریعے ورکشاپ  کے تعارف کے ساتھ ہوا، جس کے بعد شرکاء کو  ووٹروں کو معلومات فراہم کرنے سے متعلق مختلف اقدامات کے بارے میں  معلومات فراہم کی گئی۔ کمیشن کی خاص توجہ  ای وی ایم  وی وی پی اے ٹی  کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر رہی، جس میں  لوک سبھا انتخابات 2019 سے پہلے  ’’اپنی تفصیلات کی انتخابی فہرستوں میں تصدیق کریں‘‘ کی مہم  پر خاص زور دیا گیا۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002NXBY.jpg

ڈائریکٹر محترمہ پدما انگمو نے  شرکاء کے ساتھ بات چیت کی جس میں انہوں نے  ووٹروں کی بیداری سے متعلق  مختلف  سوالات پوچھے اور ای سی آئی کے ساتھ اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔ ان کے تبادلہ خیال کے بعد سوال جواب کا ایک  سلسلہ شروع ہوا جس میں دلچسپ سوالوں کے ذریعے  ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے سے متعلق  بنیادی معلومات فراہم کی گئیں۔ آخر میں انتخابی کمیشن کے  انڈر سکریٹری  جناب سجیت کمار مشرا  کی طرف سے  اظہار تشکر کے بعد یہ اجلاس  ختم ہوگیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More