نئی دہلی : بھارت کے 50ویں بین الاقوامی فلمی میلے (آئی ایف ایف آئی ) کا آغاز ناظرین کو میلے کی پہلی فلم ’’ ڈیسپائٹ دی فوگ (نان آسٹونیٹ لا نیبیا ) ‘‘ سے مسحور کرنے کے ساتھ ہوگا۔اس فلم کی ہدایت کاری یورپ کے سب سے محترم فلم سازوںمیں سے ایک گوران پاسکال جیوک کی ہے ۔
اٹلی کی ا س فلم میں روم کے ایک چھوٹے سے قصبے میں رہنے والے ریسٹوراں کے مالک پاولو کی کہانی دکھائی گئی ہے ۔ یہ شخص ایک شام کو جب بارش ہورہی تھی ، اپنے کام سے واپس آرہا تھا ۔راستے میں وہ ایک بس اسٹاپ پر سردی سے سکڑے ہوئے اےک بچے کو دیکھتا ہے اوراسے اپنے ساتھ گھر لانے کا فیصلہ کرتا ہے ۔ اس لڑے کا نام محمد ہے اوریہ پناہ گزیں ہے، جو ربڑ کی ایک کشتی میں اٹلی آتے ہوئے راستے میں اپنے والدین سے بچھڑ جاتا ہے۔ بچے کی موجودگی اس کی بیوی ولیریا کو پریشان کردیتی ہے ۔ شروع میں وہ بہت گریزاں ہے اور شبہ میں پڑ جاتی ہے ۔ لیکن بعدمیںوہ اسے رات بھر کے لئے اپنے گھررکھنے پر تیار ہوجاتی ہے ۔ بعدمیں اس کے ذہن میں تبدیلی آتی ہے اور وہ محمدنامی اس بچے کو اپنے گھر ہی میں رکھنے کافیصلہ کرتی ہے ۔
گوران پاسکال جیوک دراصل یورپ کے انتہائی قابل احترام اورآزادہدایت کاروںمیں سے ایک ہیں ۔ وہ بلغراد (سربیا ) میں پیدا ہوئے اور انہوں نے تعلیم مشہور پراگ اسکول آف سنیما ( ایف اے ایم یو ) میں حاصل کی ۔ انہوں نے 30 دستاویزی فلمیں اور 18فیچر فلمیں بنائی ہیں۔ ان فلموں کی تعریف انتہائی مایہ نازبین الاقوامی فلمی میلوں کی گئی ہے ، جن میں سے چندیہ ہیں: کینس ، برلین ،وینس ،ٹورنٹو ، سان سیبسچئن ، اس مشہور فلم ساز کو اپنی فلموں کے لئے متعدد ایوارڈ اور اعزازات سے نوازا جاچکا ہے ۔
2001 میں ورائٹی انٹرنیشنل فلم گائیڈ میں انہوں اس سال کے دنیا کے پانچ ڈائریکٹروں میں سے ایک قرار دیا گیا تھا۔ 2008 میں نیویارک میں میوزیم آف ماڈرن آرٹ ( ایم او ایم اے ) اور 2010 میں برٹش فلم انسٹی ٹیوٹ (لندن میں ) ان کی تمام فیچر فلمیں دکھائی گئی تھیں ۔ اس کے علاوہ ان کے کارناموں کے لئے ایک موضوعی کتاب بھی جاری کی گئی تھی ۔ انہیں کلچر کے میدان میں فرانس کے سب سے اعلیٰ ایوارڈ ’آفیسر ڈیس آرٹس ایٹ ڈیس لیٹرز ‘ سے نوازا گیا تھا۔
2019 بھارت کے بین الاقوامی فلمی میلے (آئی ایف آیف آئی ) کا 50 واں سال ہے ۔ اس فلمی میلے کو برصغیر ایشیا کے قدیم ترین فلمی میلوں میں شامل کیا جاتا ہے ۔ 50ویں بین الاقوامی فلمی میلے 2019 میں 76 ملکوں کی 200 بہترین فلمیں ،26فیچر فلمیں اور 15 غیر فیچر فلمیں بھارتی سیکشن میں دکھائی جائیں گی ۔ امید ہے کہ اس گولڈن جوبلی ایڈیشن میں دس ہزار سے زیادہ لوگ اور فلم شائقین شرکت کریں گے ۔