نئی دہلی۔23؍مارچ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے شہدائے آزادی، بھگت سنگھ، راج گورو اور سکھدیو کو ان کے یوم شہادت کے موقع پر اپنی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے خراج عقیدت میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھگت سنگھ، راج گورو اور سکھدیو کے یوم شہادت کے موقع پر ہم انہیں یاد کرتے ہیں۔ بھارت ان کے حوصلے اور ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا ۔