16.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت کی جانب سے نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو منی رتنا زمرے کے تحت فاتح قرار دیا گیا

Urdu News

نئی دہلی،  بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں(ایم ایس ایم ای) کی وزارت کی جانب سے نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این ایف ڈی سی) کو منی رتنا ززمرے(زمرےII)کے تحت فاتح قرار دیا گیا ہے۔ یہ ایم ایس ایم ای کی وزارت کی جانب سے اس کوشش کا حصہ ہے، جس کا مقصد مخصوص سینٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائزز(سی پی ایس ایز)کی جانب سے ایس سی؍ایس ٹی صنعت کاروں کو فروغ دینے کے سلسلے میں ان کے مثال کام کے صلے ان کی عزت افزائی کرنا ہے۔کارکردگی کے پیمانوں میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے صنعت کاروں سے  کی جانے والی خریداری  وینڈرز ڈیولپمنٹ پروگراموں برائے ایس سی؍ ایس ٹی اور سمبدھ پورٹل پر اپلوڈ کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل  سے متعلق مستفید ہونے والے صنعت کاروں کی تعداد شامل تھے۔

 نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن(این ایف ڈی سی) جسے 1975ء میں شامل کیا گیا تھا حکومت ہند کی جانب سے تشکیل دیا گیا تھا اور اس کا اہم مقصد ایک منظم فعال اور مربوط ہندوستانی فلم صنعت کی ترقی کو فروغ دینا تھا۔

نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن(این ایف ڈی سی) نے اب تک 300 سے زیادہ فلموں کو پروڈیوز کیا ہے اور انہیں فنڈز فراہم کیا ہے۔ یہ فلمیں مختلف ہندوستانی زبانوں میں ہیں اور ان فلموں کو کافی شہرت ملی ہے اور انہوں نے بہت سے قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کئے ہیں۔ این ایف ڈی سی کی ابتدائی سرگرمیاں فلم پروڈکشن –پہلی بار ہدایت دینے والے ہدایت کاروں کو 100 فیصد رقم فراہم کرنا اورغیر ملکی اور ہندوستانی فلم سازوں کے ساتھ مشترکہ پروڈکشن  کے علاوہ مختلف بین  الاقوامی فلم فیسٹول میں ہندوستانی کو فروغ دینا اور ہندوستان بیرون ملکوں میں  ہندوستانی فلموں کی مارکیٹ  تک رسائی دلاناہے۔ این ایف ڈی سی کا فلم بازار اب ایک سرکردہ پلیٹ فارم بن چکا ہے، جہاں سے دنیا میں ہندوستانی فلموں کو فروغ دیا جارہاہے۔

این ایف ڈی سی مختلف الیکٹرونک پلیٹ فارموں میں مواصلات کی تشہیر کے پھیلاؤ کے لئے  ایک مربوط میڈیا سروس پرووائڈر کے طورپر کھڑا ہے ۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت نےفلم فیسی لیٹیشن آفس(ایف ایف او) قائم کرکے ہندوستان کو دنیا بھر میں فلم سازوں کے لئے ایک ترجیحی مقام کے طورپر فروغ دینے کے طویل مدتی مقصد کے ساتھ سبقت لی ہے،جو این ایف ڈی سی کا ایک حصہ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More