19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بیساکھی، وِشو ، پوٹھانڈو، مسادی، ویشاکھڈی اور بہاگ بیہو کے موقع پرقوم کو نائب صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے عوام کو بیساکھی، وِشو، پوٹھانڈو، مسادی، ویساکھڈی اور بہاگ بیہو کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے، جو ملک کے مختلف حصوں میں 13اور 14اپریل 2020 کو منائے جا رہے ہیں۔ اپنے پیغام میں نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا ہے کہ ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے اور اِس قسم کے تیوہار ہماری روح کو ازسر نو تقویت فراہم کرتے ہیں اور ہمیں رہنمائی اور سمت فراہم کرتے ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ ہند کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

‘‘ میں اپنے ملک کے عوام کو بیساکھی، وِشو، پوٹھانڈو، مسادی، ویساکھڈی اور بہاگ بیہو کے پُرمسرت موقع پر اپنی جانب سے گرمجوشانہ مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔

یہ تیوہار نئے سال کی آمد کے جشن  کے طور پر منائے جاتے ہیں اور نئے آغاز اور نئی امیدوں کے نقیب ہوتے ہیں۔ یہ تمام تر تیوہار فصلوں کی کٹائی سے جڑے ہیں اور فطرت کے حسن اور اس کی جلوہ سامانیوں کا جشن مناتے ہیں۔

اس وقت ہم ایک مشکل دور سے گزر رہےہیں اور نوول کورونا وائرس سے نبردآزما ہیں۔ اِس قسم کے تیوہار ہماری روح کو ازسرنو تقویت فراہم کرتے ہیں اور ہمیں رہنمائی اور سمت عطا کرتے ہیں۔

میں دعا کرتا ہوں کہ آنے والا سال بھرپور پیدوار کا سال ہو اور ہم اس کی نوازشوں کو نہ صرف یہ کہ آپس میں شیئر کریں، بلکہ اپنے ساتھ دیگر انسانوں کی بھی خبر گیری کریں اور مادر فطرت کا بھی خیال رکھیں۔

خدا کرے کہ یہ نیا سال ہمارے اندر بے نفس خدمات، رحمدلی، جذبہ ترحم اور دردمندی کی نیکیاں جگائے اور اپنی آمد کے ساتھ عام ہم آہنگی، خوشحالی اور مسرت ہماری زندگیوں میں لائے۔

آئیے ہم سب یہ نیا سال گھر پر رہ کر اپنے اعزا اور قریبی لوگوں کے ساتھ مل کر منائیں اور باہر نکل کر اجتماع کرنے اور بڑے پیمانے پر جشن منا نے سے پرہیز کریں۔

گھرپر رہیں۔ محفوظ رہیں۔’’

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More