15.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس نے پیکیج، پینے کے پانی کے مینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ مارا

Urdu News

نئی دہلی، بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس  (بی آئی ایس) نےدلی کے مایہ پوری صنعتی علاقے میں ایم ایس ہائی ٹیک ایکوا میں حال ہی میں چھاپہ مارا تھا۔ یہ کمپنی  فرضی لائسنس نمبر سی ایم؍ ایل۔ 8726490 کے ساتھ برانڈ ‘‘ فریشیئر’’ کے تحت 20 ایل گنجائش والے فیلڈ جار میں پیک  پینے کا پانی تیار کر رہا تھا۔

مذکورہ کمپنی کے احاطے میں جاری لائسنس نمبر سی ایم؍ایل 8556592 کے ساتھ برانڈ ‘‘پیری’’ اور جعلی لائسنس نمبر سی ایم ؍  ایل 0002500232 کے ساتھ برانڈ بسلری کے ساتھ خالی 20 ایل گنجائش کے جارس کی خاطر خواہ مقدار بھی پائی گئی۔

مذکورہ بتائے گئے جاروں کی بڑی مقدار بھی ضبط کی گئی۔

ایک ویلڈ بی آئی ایس لائسنس کے بغیر پیکیج ڈرنکنگ واٹر (پینے کےپانی) کی مینوفیکچرنگ، بی آئی ایس قانون 2016 کے سیکشن 17(3) کے تحت ایک  قابل سزا جرم ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More