26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بی ایس ایف اور بارڈر گارڈ بنگلہ دیش(بی جی بی) کے ڈائرکٹر جنرل صاحبان کے درمیان نئی دلّی میں 49 ویں بارڈر کو آرڈی نیشن کانفرنس منعقد

Urdu News

نئی دلّی، بھارت اور بنگلہ دیش کے سرحدی محافظ دستوں کے ڈائرکٹر جنرل صاحبان کی 49 ویں بارڈر کو آرڈی نیشن کانفرنس 25 دسمبر سے 30 دسمبر، 2019 کے درمیان نئی دلّی میں منعقد ہوئی۔ مذکورہ کانفرنس میں بھارت وفد کی قیادت بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈی جی جناب وویک جوہری اور بنگلہ دیش کے وفد کی قیادت بی جی بی) کے ڈی جی میجر جنرل شفیق الاسلام، بی جی بی ایم (بار) نے کی۔

            سرحدی معاملات سے متعلق تمام موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا گیا، وہ محض منشیات، سونا، جعلی کرنسی، مویشیوں کی اسمگلنگ، باقی ماندہ شورش پسندوں کے خلاف کارروائی، بھارتی سرحد کے 150 گز کے اندر باڑھ کی تعمیر، بھارت سرحد کے 150 گز کے اندر تعمیراتی کام، شہریوں اور بی ایس ایف کے عملے کے ہلاک اور مجروحین کے علاوہ بنگلہ دیش کے  ہلاک اور مجروحین شہری، انسانی ٹریفکنگ اور ناجائز طور پر داخلہ تک ہی محدود نہیں رہے۔ ہر ایک ایجنڈے کے نکتے پر سرحدی حفاظت کے لئے ٹو پو گرافی کے ذریعہ مشکلات پر موثر طور پر نگرانی کے لئے تبادلہ خیالات کیا گیا۔

            ایجنڈے کے نکات پر تبادلہ خیالات کے بعد، فریقین کے ذریعہ حسب ذیل امور پر رضا مندی ظاہر کی:۔

*          سرحد پر مویشیوں کی اسمگلنگ اور دیگر جرائم پیشہ سرگرمیوں کی روک تھام کرتے ہوئے بی ایس ایف کے عملے کے جوانوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے واقعات کی روک تھام اور سرحد کو پُر سکون بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کے لئے دونوں نے رضا مندی کا اظہار کیا۔

*          سرحد پر بنگلہ دیش کے افراد کی ہلاکت کے بارے میں بی جی بی کے تشویش پر کہا گیا کہ سرحد پر بی ایس ایف کے جوان غیر مہلک ہتھیار وں کے استعمال کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ فائرنگ بی ایس ایف کے گشتی جوانوں کا گھیراؤ  اور ان پر حملہ کئے جانے کی صورت میں صرف سیلف ڈیفنس کے طور پر کی جاتی ہے ۔ یہ واضح کر دیا گیا کہ بی ایس ایف قومیت کی بنیاد پر مجرموں کے درمیان تفریق نہیں کرتی ہے۔

*          بنگلہ دیش میں بھارتی شورش پسندوں کے کیمپوں کے بارے میں بی جی بی نے مطلع کیا کہ بنگلہ دیش اپنی سر زمین کو کسی بھی ملک کے خلاف کسی بھی عناصر یا ادارے کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا، تاہم اگر کوئی اس طرح کی سرگرمیوں میں عنصر یا ادارہ ملوث ہے تو اس کے خلاف ایکشن لینے کے لئے رضا مندی کا اظہار کرتا ہے۔

*          فریقین نے ناجائز طور پر سرحد پار کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے اور در اندازی والے علاقوں میں بیک وقت آپسی تعاون پر مبنی گشت پر رضا مندی کا اظہار کیا۔

*          منشیات اور نشہ آور اشیاء، ہتھیار وغیرہ کی اسمگلنگ کے بارے میں بی جی بی کی تشویشات کے سلسلے میں دونوں ملکوں نے تحفظاتی اقدعامات کا جائزہ لیا اور بر وقت اطلاعات فراہم کرنے اور پکڑے گئے مجرموں کے بارے میں مصدقہ اطلاعات فراہم کرنے پر رضا مندی ظاہر کی،اگر ایسا کچھ ہے تو۔

*                      کو آر ڈی نیٹیڈ بارڈر مینجمنٹ پلان کی اہمیت کو متعلقہ موضوعات، تشویشات کے ساتھ بارڈر سیکورٹی گرڈ کے ساتھ شریک کیا جا رہا ہے۔

            طرفین نے کانفرنس میں کئے گئے با معنی اور آپسی تال میل پر مبنی، اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ باہمی تعلقات پر مبنی تبادلہ خیالات پر طمانیت کا اظہار کیا۔ دونوں ملکوں نے کانفرنس میں لئے گئے فیصلوں پر تیز رفتار عمل در آمد پر رضا مندی کا اظہار کیا۔

            بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈائرکٹر جنرل کی سطح کی بات چیت طویل عرصے سے جاری ہے۔ یہ مذاکرات ہر سال دو مرتبہ منعقد ہوتے ہیں، ایک مرتبہ بھارت میں اور ایک مرتبہ بنگلہ دیش میں۔ اس مرتبہ یہ مذاکرات طے شدہ شیڈول کے مطابق نئی دلّی میں منعقد ہوئے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More