16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بی ای ایل نے 50000 کروڑ روپئے کے سنگ میل آڈر حاصل کئے

Urdu News

نئی دہلی، نو رتن دفاعی  سرکاری دائرۂ کار کی صنعت بھارت الیکٹرانک لمیٹیڈ  ( بی ای ایل ) کو  7  لمبے فاصلاتی  سطح زمین سے  ہوا میں مار کرنے والے میزائلوں  ( ایل آر ایس اے ایم ) کے نظام  کی سپلائی  کے لئے  9200 کروڑ روپئے کے بقدر کے آڈر ملنے کے ساتھ   بی ای ایل نے  پہلی مرتبہ اس کمپنی کی تاریخ میں 50000 کروڑ روپئے کی رقم سے زیادہ کے آڈر حاصل کئے ہیں ۔

          واضح رہے کہ نو رتن  دفاعی  سرکاری دائرۂ کار کی صنعت کو پورا یقین ہے کہ یہ محض ایک  آغاز ہے اور کمپنی کو توقع ہے کہ وہ  راڈار اور اسلحہ جاتی نظام ، الیکٹرانک فنِ حرب  کے نظام ، فائر کنٹرول نظام ، مواصلاتی نظام اور سی فور نظام جیسے کاروباری عناصر کے تحت صحت مند طور  پر اسی طریقے سے آڈر حاصل کرتی رہے گی اور آئندہ دنوں میں اس کی نمو کا سفر جاری رہے گا ۔

          کمپنی نے  مزگاؤں  ڈاک لمیٹیڈ  ( ایم ڈی ایل ) اور گارڈن ریچ شپ بلڈرس اینڈ انجینئرس ( جی آر ایس ای ) سے  تقریباً 9200 کروڑ روپئے کے بقدر  کے معاہدے کئے ہیں ، جس کے تحت   اِن دونوں جہاز ساز اداروں کے ذریعے   بنائے گئے 7 بحری جہازوں پر ایل آر ایس اے ایم نظام  کو آن بورڈ نصب کیاجانا ہے ۔ بی ای ایل کے ذریعے حاصل کیا گیا  اب تک  کا یہ سب سے بڑا سنگل ویلیو یعنی واحد قدر و قیمت کا حامل آڈر ہے ۔   ڈائریکٹر ( مارکیٹنگ ) بی ای ایل ، محترمہ آنندی راما لنگم نے  بی ای ایل کی جانب سے  ایم ڈی ایل اور جی آر ایس ای کے ساتھ  متعلقہ    ٹھیکوں پر دستخط کئے ہیں ۔

          آکاش میزائل نظام  کے معاملے میں  ایک  قائد کی  حیثیت رکھنے والی صنعت بی ای ایل  ،  پہلے ہی ٹرن کی میزائل نظام کے  معاملے میں اپنی   صلاحیتوں کا مظاہرہ  کر  چکی ہے ۔  کمپنی کو   اب مستقبل  کے پروگراموں  ، مثلاً بری فوج کے لئے  فوری طور پر  حرکت میں آنے والے سطح زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل  ( کیو آر ایس اے ایم )  کی تیاری ،  سطح زمین سے ہوا میں مار کرنے والے اوسط دائرۂ کار کے میزائل ( ایم آر  ایس اے ایم ) برائے فضائیہ اور بحریہ کے لئے  لمبی دوری تک مار کرنے والے   سطح زمین سے  فضا تک جانےو الے میزائل ( ایل آر ایس اے ایم ) کی تیاری کے لئے  کمر بستہ ہونا ہے ۔  بی ای ایل نے ایل آر ایس اے ایم نظام کے لئے بحریہ کے تحت  پی – 17 اے رو پوش ہو سکنے کی صلاحیت کے حامل   جہازوں  کو حربی لحاظ سے آراستہ کرنے   کے لئے بھی   کام کیا تھا ۔  بی ای ایل میک اِن انڈیا پہل قدمی  کے   مطابق  اپنی کوششوں کو   اندرونِ ملک پائے تکمیل تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔  مسابقت کا سامنا کرنے کے لئے  حکمت عملیاں اور منصوبہ ہائے عمل  تیار ہیں   اور کمپنی اپنی ٹیکنا لوجی کی صلاحیت کو رکھ رکھاؤ کے لحاظ سے تازہ ترین بنائے رکھتی ہے تاکہ کلیدی الیکٹرانکس کی دنیا میں اپنی قائدانہ حیثیت  بر قرار رکھ سکے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More