18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تقریباً 45 کروڑ روپئے کی آئی ٹی سی دھوکہ دہی کے الزام میں ایک گرفتار

Urdu News

نئی لّی جنوبی دلّی کی سی جی ایس ٹی کمشنریٹ کی  ٹیکس چوری کی روک تھام  کی شاخ   کے ذریعے ایک خفیہ  اطلاع کی بنیاد پر  عہدیداروں نے میسرز  سَن فلیم ٹریڈنگ   پروائیویٹ لمیٹیڈ  ، میسرز  ایٹلانٹک  انٹرنیشنل ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ  ، میسرز بلیو اسٹار انٹر نیشنل پرائیویٹ لمیٹیڈ  ، میسرز بلیو  ایوولیوشن  پرائیویٹ لمیٹیڈ   اور میسرز  وہائٹ ماؤنٹین ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ   کو  ، جن کا کاروبار کا صدر مقام جی – 56 ، گرین پارک  ، نئی دلّی  – 110016 ہے ،  جعلی ، فرضی فرموں  کے جی ایس ٹی آئی این  کے جاری کردہ آئی ٹی سی   اور  اِن  جعلی  انوائس کی بنیاد پر   جعلی طور پر آئی ٹی سی کا ریفنڈ  حاصل کرنے   کا معاملہ درج کیا ہے ۔

          ضبط کئے گئے دستاویزات کی ابتدائی جانچ سے  اور  ای – وے پورٹل   / جی ایس ٹی این پورٹل  پر دستیاب   اعداد و شمار  / معلومات کی بنیاد پر   یہ پایا گیا ہے کہ  جناب اویجیت  سلوجا   ( ڈائریکٹر ) ، محترمہ   لوپیتا سلوجا ( ڈائریکٹر ) نے پانچ  بر آمدات کرنے والی جعلی  فرمیں  میسرز سَن فلیم  ٹریڈنگ  پرائیویٹ لمیٹیڈ ، میسرز ایٹلانٹک    انٹرنیشنل ٹریڈنگ  پرائیویٹ لمیٹیڈ   ، میسرز بلیو اسٹار انٹر نیشنل پرائیویٹ لمیٹیڈ  ، میسرز بلیو  ایوولیوشن  پرائیویٹ لمیٹیڈ   اور میسرز  وہائٹ ماؤنٹین ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ    نام سے قائم کی تھیں اور   ای – وے بل پورٹل پر   جعلی انوائسوں کی بنیاد پر   نقلی معلومات فراہم  کرتے ہوئے  تقریباً 45 کروڑ روپئے کا ریفنڈ  حاصل کیا تھا ۔   تحقیقات کے دوران  پایا گیا  کہ مذکورہ پانچ فرموں  کو سپلائی کرنے والوں میں   کوئی موجود نہیں ہے ، جن کا  پتہ  جی ایس ٹی کے رجسٹریشن   میں دیا گیا تھا ۔

          جناب اویجیت سلوجا ( ڈائریکٹر  ) ، جو اِن فرموں کے فائدہ  حاصل کرنے والے اہم شخص ہیں ، کو 10 دسمبر  ، 2020 ء کو گرفتار کیا گیا ہے اور  11 دسمبر ، 2020 ء کو  طبی جانچ اور  کووڈ ٹسٹ کے بعد پٹیالہ ہاؤس عدالت میں   معزز  سی ایم ایم کے سامنے پیش کیا گیا ۔  جناب اویجیت سلوجا کو  معزز میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے    مزید تحقیقات کے لئے 14 دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا ہے ۔

          دلّی زون کے  سی جی ایس ٹی کے ذریعے  رواں مالی سال یعنی 21-2020 ء میں کی گئی سخت کارروائی کے نتیجے میں  3542.02 کروڑ روپئے  کی جی ایس ٹی  کی چوری کا پتہ لگایا گیا ہے اور اب تک  14 ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More