نئی دلّی ، تمل ناڈو دفاعی کاریڈور پر تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ ( ڈی پی آر ) کی تیاری کے لئے وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتھا رمن کی ہدایات کے پیش نظر وزارت دفاع ( ایم او ڈی ) کے محکمہ دفاعی پیداوار نے اس کام کو اپنے ذمہ لیا ہے ۔ دفاعی کاریڈور کے لئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ تیار کرنے کے لئے مذکورہ محکمہ ایک اعلیٰ مشاورتی فرم کو اس کام میں لگائے گا ۔
وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی نے 2018-19 کے بجٹ میں 2 دفاعی پیداواری کاریڈوربنائے جانے کا کا اعلان کیا تھا ۔ مزید بر آں یہ طے کیا گیا ہے کہ ان میں سے ایک دفاعی پیداوار کاریڈور تمل ناڈو میں لگایا جائے گا ۔ یہ کاریڈور جو کہ چو رستے کے طور پر تعمیر کیا رہا ہے ، اسے چینئی سے ، ہوسور ، کوئمبٹور ، سالم اور تریچراپلی تک توسیع دی جائے گی ۔ اس لئے اسے تمل ناڈو دفاعی کاریڈور کہنا حق بجانب ہو گا ۔ توقع ہے کہ اس کے چالوہونے سے صنعت کے لئے دفاعی شعبے میں نئے مواقع فراہم ہوں گے ۔ ،تمل ناڈو دفاعی کاریڈور ریاست کے صنعت کاروں کو وسیع مواقع فراہم کرے گا ۔
وزارت دفاع نے مقامی صنعت کاروں کی توقعات پر کھرا اترنے کے لئے اپنی کوششوں کے پیش نظر چینئی ، ہوسور، کوئمبٹور ، سیلم اورتریچراپلی نامی اس کاریڈور کے لئے تمام نوڈل پوائنٹوں پر صنعت کاروں کے ساتھ تبادلہ خیالات کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ ان مذاکرات میں وزارت دفاع کے سینئر افسران ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ ، بھارت الیکٹرانکس لمیٹیڈ ، بھارت ارتھ موورس لمیٹیڈ اور آرڈننس فیکٹریوں کے نمائندگان شامل ہوں گے ۔ یہ مذاکرات مقامی اسمال اسکیل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سرگرم شرکاء اور ریاستی حکومت کے نمائندگان کے درمیان منعقد ہو رہے ہیں ۔ پہلا مذاکرہ ہوسور میں 26 فروی ، 2018 کو منعقد ہوا ۔ دیگر مذاکات کی تفصیلات اس طرح ہیں : کوئمبٹور میں 5 مارچ ، 2018 کو ، سالم میں 7 مارچ ، 2018 کو اور چینئی میں 10 مارچ ، 2018 کو ۔ تریچراپلی کے لئے تاریخ کا اعلان علیحدہ سے کیا جائے گا ۔
دفاعی شعبے میں خواہش مند تمام صنعت کاروں کو ان مذاکرات میں شرکت کے لئے مدعو کیا جاتا ہے اور تمل ناڈو دفاعی کاریڈور کے مجولزہ منصوبے کے لئے اپنی آراء دینے کے لئے دعوت دی جا رہی ہے ۔