25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تنزانیہ (زنجیبار)کے عوامی خدمت اور اچھی حکمرانی کے وزیر کی ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات

Urdu News

نئی دہلی،عوامی خدمت اور اچھی حکمرانی، قانون و انصاف، حکومت تنزانیہ (زنجیبار)کے وزیر جناب ہارون علی سلیمان نے کل یہاں عملہ کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور تعلیمی سطح پر لال بہادر ساشتری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے)، مسوری اور دیگر بھارتی اداروں کے ساتھ تبادلہ پروگراموں کے امکانات کے ساتھ ساتھ حکمرانی میں اچھے طریقوں میں بھارت کے تجربہ پر تبادلۂ خیال کیا۔

جناب ہارون سلیمان اور ان کے وفد کا پُرجوش خیرمقدم کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یاد دلایا کہ بھارت کے تنزانیہ کے ساتھ روایتی دوستانہ تعلقات تنزانیہ کے صدر جناب جولیس نیریری کے دور سے ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وراثت کے ان مشترکہ روابط کی وجہ سے ہی دونوں ملکوں کے درمیان ایک کامیاب تعلق کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جولائی 2016 میں وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ تنزانیہ کا ذکر کیا اور افریقی ملکوں کے ساتھ تعلقات کے لئے حکومت کی جانب سے خصوصی زور دینے کی بات کہی۔ نصف گھنٹے کی ملاقات میں جناب ہارون سلیمان نے سول سروسیز اور گورننس کے شعبوں میں بھارت کے ساتھ مزید گہری شراکت داری کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو تجویز پیش کی کہ تنزانیہ کے سول سرونٹس  کے  لئےبھارت دورےکا نظم کیا جائے تاکہ وہ انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس کے وسیع تجربہ سے فیضیاب ہو سکیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تنزانیہ کے اپنے ہم منصب کو بتایا کہ عملہ کی مرکزی وزارت پہلے سے ہی متعدد ملکوں کے ساتھ اس طرح کے تبادلہ پروگراموں میں مصروف عمل ہے۔ بھارتی فیکلٹی کے تنزانیہ دورے سے متعلق جناب سلیمان کی درخواست کے جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس کا انتظام کرنے کے لئے افسران کے ایک گروپ کو ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے وزارت خارجہ کے نمائندوں کو

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More