19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تھاورچند گہلوٹ نے معذوری سے متاثرہ افراد کے لئے ریاستی کمشنروں کی15ویں میٹنگ کا افتتاح کیا

श्री थावरचंद गहलोत ने दिव्यांगजनों के लिए राज्य आयुक्तों की 15वीं राष्ट्रीय बैठक का उद्घाटन किया
Urdu News

نئی دہلی،؍مئی،سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر جناب تھاورچند گہلوٹ نے آج یہاں معذوری سے متاثرہ افراد کے (برابر کے مواقع، حقوق کاتحفظ اور مکمل شرکت) ایکٹ-1995 کے نفاذ کا جائزہ لینے کیلئے معذوری سے متاثرہ افراد کیلئے ریاستی کمشنروں کی 15ویں قومی میٹنگ کا افتتاح کیا۔ دو روزہ میٹنگ کا انعقاد سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے سے متعلق معذور افراد کے کمشنروں کے دفتر کے ذریعے کیا گیا ہے۔

معذور سے متاثرہ افراد کیلئے چیف کمشنر جناب کملیش پانڈے اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت معذوری سے متاثرہ افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے سکریٹری این ایس کانگ بھی اس میٹنگ موجود تھے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے معذوری سے متعلق افراد کے ریاستی کمشنر اس میٹنگ میں شرکت کررہے ہیں اور اپنی اپنی ریاستوں میں اس قانون کے نفاذ کے بارے میں رپورٹ پیش کررہے ہیں۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب تھاورچند گہلوٹ نے کہا کہ پچھلے تین برسوں کے دوران معذوری سے متاثرہ افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ بہت سرگرم اور متحرک ہوا ہے۔ اس میں معذوروں یا دویانگ جنوں کو امدادی آلات کی تقسیم کیلئے 5200 کیمپوں کا انعقاد کیا گیا اور چار عالمی ریکارڈ بنائے گئے۔ معذوری سے متاثرہ افراد کے حقوق (آر پی ڈبلیو ڈی) بل کی منظوری کے بعد دویانگ جنوں کے زُمروں کو 7 سے بڑھاکر 21 کردیا گیا ہے اور اب اس کے نفاذ کیلئے تمام متعلقہ فریق پوری تندہی سے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے اپنا خیال ظاہر کیا کہ حکومت تمام ریاستوں میں کمشنر نظام کو مستحکم کرنا چاہتی ہے اور اس مقصد کیلئے کُل وقتی کمشنر زیادہ بہتر طور پر کام کرسکیں گے۔ انہوں نے اس کوشش میں عوامی شرکت پر بھی زور دیا۔

دو روزہ میٹنگ کے دوران معذوری سے متاثرہ افراد (برابر مواقع حقوق کا تحفظ اور مکمل شراکت) قانون 1995 کے مختلف ضابطوں پر نفاظ کی صورت حال کے ساتھ ساتھ تعلیم، روزگار؍ خود روزگار، قابل رسائی ماحول اور سماجی سکیورٹی وغیرہ پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

معذوری سے متاثرہ افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے  کے نمائندوں کے ذریعے میٹنگ میں پرزنٹیشن دی گئی جس میں معذوری سے متاثرہ افراد کو بااختیار بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات کی تفصیل پیش کیں۔ اس کے علاوہ معذوری سے متاثرہ افراد کے قانون اور ان کی اسکیموں کو زیادہ بہتر طور پر نافذ کرنے اور ان کی نگرانی کیلئے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

Related posts

6 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More