16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تھوائس ایئر فورس اسٹیشن کی جانب سے چھادر ٹریک مہم

Urdu News

نئی دہلی، 70 ویں یوم جمہوریہ  کے شاندار موقع پر تھوائس کے ایئر فور س اسٹیشن نے لداخ خطے کے سخت مشکل والے علاقے میں ایک ٹریکنگ مہم کا اہتمام کیا  ۔  یہ سخت  ترین نوعیت کی مہم شدید ٹھنڈ والے زنسکا رریور میں ایئر فورس کے اسٹیشن میں ہوا بازوں نے انجام دی۔اس خطرناک مہم جو کے ٹیم لیڈر اور مجموعی رابطہ کار ونگ کمانڈر وکرانت اُن یل تھے جو سیاچن کی آرمی ماؤنٹ ٹریئرنگ انسٹی ٹیوٹ کے ایک کوالیفائڈ کوہ  پیما ہے۔

اس مہم کی ٹیم میں 7 جا ں باز ہوا بازوں شامل تھے۔ جنہوں نےشدید ٹھنڈ والے زنسکار ریور پر سخت اور مشکل راستے کے ذریعہ پانچ دن میں 65 کلو میٹر کا کل فاصلہ طے کیا۔ چھادر ٹریک ایک سب سے مشکل اور سخت  مہم ہے اور ملک میں سب سے چیلنج والی مہم ہے۔ چھادر ٹریک  چھیلنگ سے شروع ہوئی تھی اور تب غار سے ہوتی ہوئی زنسکار چھادر پر جاری رہی۔ راتیں 13ہزار فٹ کی بلندی پر برف سے ڈھکے  ہوئے  دریا  کے نزدیک غاروں کے پاس خیموں میں گزاری۔

 مہم جو کے دوران ٹیم نے ایک اور مہم جو کی زندگی بچائی جو پانی میں اس وقت گر گیا تھا جب وہ برف کے ٹکڑے کے اندر گر گیا تھا۔ بھارتی فضائیہ ٹیم وہی قریب موجود تھی اور اس نے اس شخص کی چیخوں کی آواز سنی ۔ جسے ٹیم کے پاس موجود آلات کااستعمال کرتے ہوئے برفیلے پانی سے اسے باہر نکالا۔

اس نہ ہموار اور سخت دشوار ترین راستے اور شدید ٹھنڈ کے باوجود فضائیہ کے جاں بازو ں نے اس چیلنج کو کامیابی کے ساتھ اور بہت ہی پیشہ وارانہ ڈھنگ سے مکمل کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More