14.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تینزنگ نورگے قومی مخاطری ایوارڈ برائے 2018 کا اعلان

Urdu News

نئی  دہلی۔ تینزنگ نورگے قومی مخاطری ایوارڈ ہر سال مخاطری  کھیل کود کے شعبوں میں  افراد کی حصولیابیوں کے  اعتراف میں دیے جاتے ہیں تاکہ  نوجوانوں کو قوت برداشت ، خطرات کا سامنا کرنے اور مقابلہ کرنے کے جذبے ، امداد باہمی پر مبنی ٹیم ورک اور  حالات کے مطابق فوری طور پر  حرکت میں آنے اور مؤثر اقدام کرنے ، نیز چنوتی بھری صورتحال کا سامنا کرنے کے ان کے جوش  و جذبے کی حوصلہ افزائی کی جاسکے اور نوجوانوں کو مخاطری سرگرمیوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے  ترغیب فراہم کی جاسکے۔

مذکورہ ایوارڈ چار زمروں یعنی  ارضیاتی مخاطری سرگرمیوں ، آبی مخاطری سرگرمیوں ، ہوائی ایڈوینچر یا مخاطری سرگرمیوں اور لائف ٹائم اچیومنٹ کیلئے دیے جاتے ہیں۔ اس سال  قومی  انتخاب کمیٹی  کی تشکیل سکریٹری (نوجوانوں کے اُمور ) کی صدارت میں عمل میں آئی۔  مذکورہ کمیٹی  میں  مخاطری شعبے سے متعلق  اراکین شامل  ہیں۔

مذکورہ کمیٹی کی سفارشات پر نیز واجب جانچ پڑتال کے بعد  حکومت نے  درج ذیل افراد کو مذکورہ ایوارڈ تفویض کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نمبر شمار

نام

زمرہ

1

محترمہ ارپنا کمار

ارضیاتی مخاطری سرگرمیاں

2

آنجہانی جناب دیپانکر گھوش

ارضیاتی مخاطری سرگرمیاں

3

جناب منیکانندن کے

ارضیاتی مخاطری سرگرمیاں

4

جناب پربھات راجو کولی

آبی مخاطری سرگرمیاں

5

جناب رامیشور جانگرا

ہوائی مخاطری سرگرمیاں

6

جناب وانگ چُک شیرپا

لائف ٹائم اچیومنٹ

مذکورہ ایوارڈ یافتگان اپنے ایوارڈ 29 اگست2019 کو، راشٹرپتی بھون میں  دیگر اسپورٹس ایوارڈ یافتگان کے ساتھ صدر جمہوریہ ہند سے اپنے ایوارڈ حاصل کریں گے۔ یہ ایوارڈ یافتگان چھوٹے مجسمے ،اسناد اور ایوارڈ کے تحت دی جانے والی پانچ لاکھ روپئے کی رقم حاصل کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More