نئی دہلی، ماحولیات وجنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت اور ثقافت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر مہیش شرما نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ثقافت کی وزارت اپنے ذیلی خود مختار اور ملحقہ اداروں کے ذریعے ملک میں ثقافت کی ترقی اور اس کے فروغ کے لئے کام کررہی ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف آرکیا لوجی (آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا) ،اسکول آف آرکایول اسٹڈیز (نیشنل آرکایوز آف انڈیا) ،نیشنل میوزیم انسٹی ٹیوٹ آف ہسٹری آف آرٹ، کنزوریشن اور میوزولوجی ثقافت سے جڑے خاص تربیتی ادارے ہیں۔
تربیت اور تحقیق کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں، جن کے لئے آرٹ کی جدید عمارت نیز لائبریری، میوزیم، لیبارٹریز، آڈوٹوریم، ہوسٹلز، گیسٹ ہاؤس، رہائشی کمپلیکس اور پلے گراؤنڈ کے ساتھ نوئیڈا میں ہندوستان کے محکمہ آثار قدیمہ کے تحت آرکیالوجی کے انسٹی ٹیوٹ کے جدید کیمپس کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا ہے اور نوئیڈا کے نئے کیمپس میں آرٹ، کنزوریشن اور میوزلوجی کے قومی میوزیم انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کاکام بھی شروع ہوگیا ہے۔