16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جاری ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے کے پہلے دن 18 تا 44 عمر کے 86 ہزار سے زیادہ مستفدین کو ٹیکے لگائے گئے

Urdu News

 حکومت ہند نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر ’جامع حکومت‘ نظریہ کے ساتھ ملک میں کووڈ-19 وبائی مرض کی روک تھام، کنٹرول اور اس کے  انتظام و انصرام کے لئے پانچ نکاتی حکمت عملی کا آغاز کیا ہے۔ ٹیسٹ، ٹریک، علاج اور کووڈ مناسب طر زعمل ٹیکہ کاری کے پانچ نکاتی حکمت عملی کا لازمی جزو ہیں۔

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مؤثر اور روادار مرحلہ -3 حکمت عملی کل (یکم مئی 2021) سے  عمل میں آچکی ہے۔مستحق افراد کے لئے اندراج کا کام 28 اپریل سے شروع ہوچکا ہے۔

ملک گیر کووڈ -19 ٹیکہ کاری مہم کا تیسرا مرحلہ کل سے شروع ہونےکے ساتھ ہی ملک بھر میں کووڈ-19 ٹیکہ لگوانے والوں کی مجموعی تعداد آج15.68 کروڑ سے متجاوز ہوگئی۔

11ریاستوں میں 18 تا 44 سال کی عمر کے 86,023مستفدین نے کووڈ-19 ٹیکے کی پہلی خوراک حاصل کی۔ یہ ریاستیں ہیں: چھتیس گڑھ (987)، دہلی (1,472)، گجرات (51,622)، جموں و کشمیر (201)، کرناٹک (649)، مہاراشٹر (12,525)، اڈیشہ (97)، پنجاب (298)، راجستھان (1853)، تمل ناڈو(527) اور اترپردیش (15,792)۔

آج صبح 8 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق 22,93,911 سیشنز کے ذریعےمجموعی طور پر 15,68,16,031 ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ان میں94,28,490حفظان صحت  سے متعلق کارکنان (ایچ سی ڈبلیوز)  شامل ہیں جنھوں نے پہلی خوراک لی ہے اور62,65,397ایچ سی ڈبلیوزنے دوسری خوراک حاصل کی ہے۔1,27,57,529ایف ایل ڈبلیوز نے  (پہلی خوراک)،69,22,093ایف ایل ڈبلیوز (دوسری خوراک) ، 18 سے 45 سال کی درمیانی عمر کے86,023 مستفدین نے (پہلی خوراک)،60 سال سے زیادہ کی عمر کے  5,26,18,135 مستفدین نے  پہلی خوراک اور 1,14,49,310مستفدین  نے  دوسری خوراک  اور45 سال سے60 سال کی عمر کے درمیان کے5,32,80,976 مستفدین نے (پہلی خورک) اور40,08,078مستفدین نے (دوسری خوراک)حاصل کی ہے۔

ایچ ایل ڈبلیوز

ایف ایل ڈبلیوز

18 تا 44 عمر کے افراد

45 تا 60 عمر کے افراد

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

میزان

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

94,28,490

62,65,397

1,27,57,529

69,22,093

86,023

5,32,80,976

40,08,078

5,26,18,135

1,14,49,310

15,68,16,031

ملک میں اب تک لگائے جا چکے ٹیکوں میں  سے 67.00 فیصد ٹیکے  10 ریاستوں میں لگائے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00105DT.jpg

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 18 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے۔

جاری ٹیکہ کاری مہم کے106ویں دن(یکم مئی 2021) کو18,26,219ٹیکے لگائے گئے۔ ملک بھر میں 15,968سسیشنز  کے دوران11,14,214 مستفدین  کو پہلا ٹیکہاور7,12,005مستفدین کو دوسرا ٹیکہ لگایا گیا۔

مورخہیکم مئی2021 (106واں دن)

ایچ سی ڈبلیوز

ایف ایل ڈبلیوز

18 تا 44 عمر کے افراد

45 تا 60 سال کی عمر کے افراد

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

مجموعی حصولیابی

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

16,351

23,482

1,99,460

1,06,978

86,023

5,72,861

2,33,148

2,39,519

3,48,397

11,14,214

7,12,005

ہندوستان میں صحتیاب ہونے والوں کی کل  تعداد آج 1,59,92,271ہے۔ صحتیابی کی قومی شرح 81.77 فیصد کے بقدر ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں3,07,865زیر علاج مریض صحتیابہوئے ہیں۔

دس ریاستوں میں زیر علاج مریضوں میں سے 75.59 فیصد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028U3F.jpg

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3,92,488نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

مہاراشٹر،  اترپردیش، دہلی، کرناٹک، کیرالہ، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال،تمل ناڈو، آندھراپردیش اور راجستھان سمیت دس ریاستوں میں 72.72فیصد نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد63,282نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس کے بعد کرناٹک میں40,990معاملے، جبکہ کیرالہ میں 35,636 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RBSM.jpg

ہندوستان میں فعال معاملوں کی مجموعی تعداد33,49,644 تک پہنچ گئی۔جو  ملک بھرکے مجموعی مثبت معاملوں کا 17.13فیصد کے بقدر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی فعال معاملوں میں80,934  معاملوں کیکمی رونما ہوئی ہے۔

ملک بھر کے فعال معاملوں میں سے 81.22فیصد معاملے بارہ ریاستوں میں درج ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004LVU5.jpg

ابھی تک 29 کروڑ سے زیادہ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں، جبکہ مجموعیپوزیٹوٹی شرح میں اضافہ ہوکر یہ 6.74 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005UWTV.jpg

قومی شرح اموات میں کمی واقع ہوئی ہے اور سردست یہ 1.10 فیصد پر قائم  ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3,689اموات درج ہوئی ہیں۔

اموات کے نئے معاملات میں سے76.01  فیصد معاملے10 ریاستوں میں درج ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ (802) امواتکے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد دہلی میں412یومیہ  اموات درج کی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006SLN1.jpg

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران  4 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 سےموت کی کوئی بھی اطلاع نہیں ملی ہے۔ان میںدمن و دیو اور دادر و نگر حویلی،لکشدیپ، اروناچل پردیش اورمیزورم شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More