17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جانوروں کے علاج معالجے سےمتعلق تسلیم شدہ کالجوں میں 15 فی صد آل انڈیا کوٹے کے تحت امیدواروں کی کونسلنگ کی تاریخ 18 ستمبر 2017 تک بڑھادی گئی ہے

Urdu News

نئی دہلی، جانوروں کے  علاج سے متعلق    ہندستان  کی کونسل نے   2017-9- 11  کو  شائع شد ہ اپنے پبلک نوٹس کے ذریعہ      18-2017 کے دوران    15 فی صد آل انڈیا کوٹہ کے تحت  بی وی ایس سی  اور اے ایچ  کورس میں   داخلے کےلئے   جانوروں کے علاج سےمتعلق تسلیم شدہ کالجوں میں    سیٹیں مخصوص کرنے کے سلسلہ میں   کونسلنگ کا پروگرام  جاری کردیا ہے۔    اس کے علاوہ    امیدواروں کو  2016 کے  وی سی آئی –ایم ایس ای وی   ضابطوں کے مطابق   اہلیت کے   کرائٹیریا کو بھی  پورا کرنا ہوگا۔  اس کی تفصیلات   ۔www.vci.nic.in,  www.aipvt.vci.nic.in اور  www.dahd.nic.in.۔  فراہم ہیں ۔

 پچھلے پروگرام کے مطابق  امیدواروں  کے  رجسٹریشن کے لئے آخری تاریخ 2017-9-13  (دوپہر دو بجے تک)   اور رپورٹنگ کی تاریخ    فوری تھی لیکن طلبا کو   کونسلنگ کے لئے    اپنے آپ کو  رجسٹر کرانے   اور سیٹوں کے الاٹمنٹ کے لئے جانوروں کے علاج معالجے   سےمتعلق تعلیمی اداروں میں رپورٹنگ کے لئے  مرکزی حکومت نے  رجسٹریشن کی تاریخ بڑھانے کی  اجازت دے دی ہے اور    ان تعلیمی اداروں میں رپورٹنگ کا وقت بھی بڑھادیا گیا ہے اس طرح اب    جن طلبا نے     این ای ای ٹی (یو جی2017)  میں کامیابی حاصل کرلی ہے ، اور 2016 کے  ویٹینری ایجوکیشن ریگولیشن  کے مطابق کم از کم نمبر حاصل کئے ہیں  اور وہ    پندرہ فی صد  آل انڈیا کوٹے کے تحت بی وی ایس سی اور اے ایچ کورس میں داخلہ لینے کے خواہش مند ہیں،  اب وہ کونسلنگ کے لئے   اپنے آپ کو 18 ستمبر 2017 (گیارہ بجے دوپہر) تک رجسٹر  کراسکتے ہیں ۔

سیٹیں مخصوص کئے جانے کا عمل 19 ستمبر 2017 کو دوپہر چار بجے تک ہوگا۔      امیدواروں کو  الیوکیشن لیٹر  اور  کس   ویٹینری کالج میں ان کا داخلہ ہونا ہے  ، اس کے بارے میں لیٹر  19 ستمبر 2017 کو   شام 5 بجے تک فراہم کردیا جائے گا۔   متعلقہ کالجوں میں امیدواروں کو   25 ستمبر 2017 کو   شام چار بجے تک رپورٹ کرنی ہوگی۔   امیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ   ان  ویب سائٹوں کا ملاحظہ کریں۔www.vci.nic.in,  www.aipvt.vci.nic.in and www.dahd.nic.in ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More