18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جاپان کے وزیر دفاع کی وزیراعظم سے ملاقات

Urdu News

نئیدہلی۔ جاپان کے وزیر دفاع جناب اِتسونوری  اونودیرا نے آج وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وزیراعظم مودی نے ، اپنا عہدہ سنبھالنے سے پہلے سے اب تک جاپان کے ساتھ اپنی طویل وابستگی کو یاد کیا اور حالیہ برسوں میں بھارت اور جاپان کے درمیان خصوصی حکمت عملی اور عالمی شراکت داری کو وسعت دینے اور اس میں گہرائی لانے کا خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم  مودی نے کہا  کہ دفاعی تعاون بھارت اور جاپان کے درمیان رشتے کا ایک کلیدی ستون ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کےد رمیان دفاع سے متعلق مذاکرات کے مختلف طریقوں اور بھارت اور جاپان کی مسلح افواج کے درمیان  رشتوں کو مزید مستحکم کرنے  کا خیرمقدم کیا۔  وزیراعظم نے دونوں ملکوں کےد رمیان دفاعی ٹیکنالوجی کے تعاون میں پیش رفت کو بھی سراہا۔

وزیراعظم مودی نے پچھلے سال جاپان کے وزیراعظم جناب شنزوابے کے بھارت کے کامیاب دورے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا  اس سال کے آخر میں جاپان کا دورہ کرنے کا ارادہ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More