11.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جدیدنوعیت کا وارگیمنگ سافٹ ویئرہندوستانی بحریہ کے حوالے کیاگیا

Urdu News

نئی دہلی: دہلی کے انسٹی ٹیوٹ فارسسٹمزاسٹیڈیز اینڈ انالیسیز( آئی ایس ایس اے ) جو ڈی آرڈی او کی ایک اہم لیبارٹری ہے ،نے وشاکھاپٹنم کے میری ٹائم وارفیئرسینٹرکے اشتراک سے ایک نیا جدید وارگیمنگ سافٹ ویئرڈیزائن اورتیارکیاہے تاکہ بھارتی بحریہ کے لئے عصری آپریشنل اورٹیکٹیکل سطح کی وارگیمنگ ضرورت کو پوراکیاجاسکے ۔ڈی آرڈی اوکے چیئرمین اور  دفاعی تحقیق وترقی کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹرجی ستیش ریڈی آج آئی ایس ایس اے میں بحریہ کے نائب سربراہ ایڈمیرل جی اشوک کمارکو یہ سافٹ ویئر سپردکیا۔

اس سافٹ ویئرمیں اہم توجہ اس بات پردی گئی ہے کہ وارگیمنگ ماحول کیسے تیارکیاجائے جو میری ٹائم  وارفیئرسینٹرس ( ایم ڈبلیوسی ایس ) کو جدید ٹکنالوجی اور کمپیوٹرآلات کو استعمال کرنے کی تربیت فراہم کرے گا۔ اس سافٹ ویئرمیں کافی خصوصیات شامل ہیں جو عالمی سطح پرکثیر فورسیز کے درمیان وارگیم کے منظرنامے کو سمجھنے میں مدد گارثابت ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More