نئی دہلی: جہازرانی کی وزارت کےعلم میں یہ بات آئی ہے کہ ای میل کے ذریعہ ساگرمالاپروگرام سے متعلق روزگارکے متلاشی افراد اوردیگراصل شراکت داروں کو ای میل کے ذریعہ ارسال کی جانے والی ویب سائٹ http://sagarmala.org.in جعلی ہے ۔ یہ جعلی ویب سائٹ جو اصل ساگرمالاویب سائٹ سے مشابہت رکھتی ہے ، انجینئر تربیت یافتہ گان اورڈپلومہ یافتہ گان کی تقرری سے متعلق فرضی اشتہارشائع کررہی ہے ۔
اس ریلیز کے توسط سے یہ وضاحت مطلوب ہے کہ اس طرح کے کوئی بھی جعلی اورگمراہ کن اشتہارات سے خبرداررہیں ۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکرہے کہ اس طرح کا جعلسازی کاعمل ، گمراہ کن نمائندگی ، فریب دہی اور اطلاعات کو توڑمروڑ کرپیش کرنے کاعمل اطلاعاتی تکنالوجی ایکٹ اور تعزیرات ہند کی دفعات کی صریح خلاف ورزی ہے ، جس کے لئے بہ سرعت فوج داری کارروائیاں اس طرح کے جعلی اداروں کے خلاف شروع کی جارہی ہیں۔
ساگرمالاپروگرام کے تمام شراکت داروں کو اس کے ذریعہ یاددہانی کرائی جاتی ہے ساگرمالاکی سرکاری ڈومین والی ویب سائٹ درج ذیل ہے ۔