16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے سوچھ بھارت مشن اکیڈمی کاافتتاح کیا

Urdu News

ہفتہ بھر جاری رہنے والے ‘‘گندگی مکت بھارت ابھیان’’کے تحت جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نےآج یہاں ‘‘سوچھ بھارت مشن اکیڈمی’’ کاافتتاح کیا۔ گندگی مکت بھارت ابھیان کا مقصد سوچھتا کے تئیں لوگوں میں بیداری  پیداکرنےکیلئے ان کے رویے میں تبدیلی لانا ہے۔ جناب سنگھ نے اس موقع پر ایس بی ایم اکیڈمی کا آئی وی آر ٹول فری نمبر ڈائل کرکے اکیڈمی کا تہنیتی پیغام سنا۔ کھلے میں رفع حاجت سے پاک ماحول کیلئے لوگوں کے رویے میں تبدیلی لانے اور اس بارے میں اہم شراکت داروں یعنی سوچھ گرہیوں اور دیگر شعبے کے کارکنان کی صلاحیت سازی کو بڑھاوا دینے کیلئے یہ آئی وی آر پر مبنی مفت موبائل آن لائن لرننگ کورس ایس بی ایم (جی) کے مرحلہ دوم میں مقررہ اہداف کو حاصل کرنے میں کافی اہم ہوگا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ سوچھ بھارت مشن (دیہی ) نے سوچھتا کیلئے ایک عوامی تحریک کی شکل لے کر دیہی ہندوستان کی تصویر بدل دی ہے۔ اس نے 2 اکتوبر 2019 کو ملک کے تمام گاوؤں، ضلعوں اور ریاستوں کے ذریعے کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف) اعلان کی تاریخی حصولیابی حاصل کی جس سے دیہی ہندوستان کھلے میں رفع حاجت کے مسئلے سے پوری طرح سے آزاد ہوچکاہے۔ اس غیرمعمولی کامیابی کو آگے بڑھاتے ہوئے ایس بی ایم (جی) کے دوسرے مرحلے کو اس سال کی شروعات میں لاگو کیا گیا تھا جو او ڈی ایف پیداری اور ٹھوس اور سیال فضلات کے بندوبست (ایس ایل ڈبلیو ایم) پر مرکوز ہے۔ یہ پروگرام اس بات کو یقینی بنانے کی سمت میں بھی کام کریگا کہ کوئی بھی پیچھے نہ چھٹ جائے اور  ہر کوئی بیت الخلاء کااستعمال کرے۔ انہوں نے کہا کہ سوچھ بھارت مشن اکیڈمی اپنی موبائل پر مبنی تکنیک کے ساتھ سوچھ گرہیوں کو تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پی آر آئی اراکین برادری پر مبنی تنظیموں، غیرسرکاری تنظیموں،  ایس ایچ جی اور دیگر لوگوں کی صلاحیت سازی کی کوششوں کو بھی بڑھاوا دیگی جو ایس بی ایم (جی) کے دوسرے مرحلے سے منسلک ہیں۔

اس موقع پر جل شکتی کے مرکزی وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریا نے ملک بھر میں دیہی معاشرے کے طرز فکر میں تبدیلی کو رفتار دینے اور پروگرام کو ایک جن آندولن  کی شکل دینے کیلئے پچھلے پانچ برسوں میں کی گئی انتھک کوششوں کیلئے مرکز اور ریاستی حکومت کے افسران کی ایس بی ایم (جی) ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ان لوگوں سے ایس بی ایم (جی) مرحلہ دوم میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھنے کی گزارش کی۔

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے(ڈی ڈی ڈبلیو ایس) کے سکریٹری جناب پرمیشورن ایّر نے ایس بی ایم اکیڈمی کی مرحلہ دوم کے تحت اس کے کام کاج کی صلاحیتوں اور اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کی فون پر مبنی آن لائن خدمات مفت طریقے سے مانگ کے مطابق کہیں بھی اور کبھی بھی دستیاب ہوگی۔ یہ بیسک موبائل فون پر اعلیٰ معیار اور معیاری مواد کے ساتھ تربیتی نصاب کے ذریعے معلومات اور مستفیدین کے ساتھ ذاتی مواصلاتی ہنروں میں سدھار کرے گی۔ آئی وی آر پر مبنی تربیتی کورس میں او ڈی ایف-ایس کے ساتھ ساتھ ایس ایل ڈبلیو ایم کے تحت مختلف مضامین میں 60 منٹ کا ایک کورس شامل ہے۔ ایس بی ایم اکیڈمی کورس میں چار ابواب ہیں، ہر ایک باب میں چار آڈیو اسباق اور کورس کے آخر میں ایک متعدد انتخاب والی کوئز ہے۔ کورس میں کامیاب تسلیم کیے جانے کیلئے یوزر کو کم سے کم 50فیصد سوالوں کے صحیح جوابات دینے ہوں گے۔

ابھی تک ایس بی ایم اکیڈمی کے نصابی مواد صرف ہندی زبان میں دستیاب ہے۔ یوزروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ٹال فری نمبر (18001800404) پر ڈائل کرکے اپنے موبائل فون پر کورس کے پورے مواد کو مکمل طور سے سنیں گے۔

اس موقع پر دونوں وزیروں نے کچھ سوچھ گرہیوں، فیلڈ کی سطح کے افسران کے ساتھ آن لائن بات چیت بھی کی۔ انہوں نے لوگوں سے گزارش کی کہ وہ اس مفت لرننگ کورس کا مکمل فائدہ اٹھانے کیلئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More