16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جموں وکشمیر اور لداخ کے مرکز کے انتظام والے علاقوں کے لئے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے اقدامات

Urdu News

نئی دہلی، عملے ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ  عملے ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے انتظامی اصلاحات  اور عوامی شکایات کے محکمے  (ڈی  اے آر پی جی ) کا ایک  سرکاری وفد  سری نگر کا  دورہ کرسکتا ہے، جہاں وہ  آئندہ کے خاکے کی تیاری کے سلسلے میں  جموں اور کشمیر  اور لداخ کے  مرکزی  انتظام والے علاقوں کے لئے محکمے کے  اقدامات پر  تبادلہ خیال کرے گا۔ اس کے مطابق  انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری جناب وی سری نواس کی قیادت میں  انتظامی اصلاحات او ر عوامی شکایات کے محکمے کا وفد اور  ڈی اے آر پی جی  کے جوائنٹ سکریٹری  ششانک شیکھر اور  ڈی اے آر پی جی کے دیگر سینئر افسران  کے علاوہ  پنشن اور  پنشنر ویلفیئر کا محکمہ، اچھی حکمرانی کے لئے قومی سینٹر اور نیشنل انفارمیٹک سینٹر  کے افسران پر مشتمل وفد نے  چار اور پانچ ستمبر  2019 کو جموں وکشمیر کا دورہ کیا تھا۔

جموں اور کشمیر  اور لداخ کے  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے اقدامات کے حصے کے طور پر  ڈی اے آر پی جی کی طرف سے  شناخت کئے گئے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال ہوا تھا ، جن میں  فائلوں کا ڈیجیٹائزیشن ، کاغذ کے استعمال کے بغیر سکریٹریٹ  قائم کرنے کے لئے  سکریٹریٹ میں ای – آفس کا نفاذ،  اچھی حکمرانی کے لئے  جموں اور کشمیر  انسٹی ٹیوٹ  آف پبلک ایڈمنسٹریشن اور نیشنل سینٹر کے درمیان اشتراک ، ای – گورنمنٹ پر ریاستی سطح کا سیمینار ، حکام اور  فیلڈ عہدیداروں  کے لئے تربیتی پروگرام ، اور  ڈی اے آر پی جی کے  ریاستی  اشتراک کے اقدام کے پروگرام کے تحت شروع کئے گئے پروجیکٹس  وغیرہ  شامل ہیں۔

ڈی اے آر پی جی وفد نے  عملے  ، تربیت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، منصوبہ بندی ، صحت اور تعلیم کے سکریٹریوں سمیت  جموں وکشمیر کے چیف سکریٹری اور  سینئر حکام کے ساتھ میٹنگیں کی۔

اس کے بعد ڈی اے آر پی جی  کے جوائنٹ سکریٹری جناب وی ششانک  شیکھر کی  سربراہی میں ایک ٹیم نے  20 اور 21 ستمبر  2019 کو جموں وکشمیر کا دورا  دورہ کیا ۔ بعد کے دورے کے دوران  جموں وکشمیر کے مذکورہ  معاملوں کو مؤثر ڈھنگ سے عملی جامہ پہنانے کے لئے جموں وکشمیر کے افسروں کے ساتھ فیصلے ؍  تبادلہ  خیال  کیا گیا۔  اس بات پر بھی تبادلہ خیال ہوا کہ جموں وکشمیر حکومت کے پاس  عوامی شکایات کے ازالے کا ایک زبردست  نظام ہے۔ اسے سینٹرل پبلک گریوانس ریڈریس اور مونیٹرنگ سسٹم  ( سی پی  جی آر اے ایم ایس)  کے ساتھ مربوط کیا جاسکتا ہے۔

دوسری  بار دورے کے دوران  سیلف ہیلپ گروپس کے لئے  تربیت سے متعلق تبادلہ خیال بھی ہوا اور یہ  تبادلہ خیال  دہی ترقیات اور پنچایت راج کے  سکریٹری سمیت  مختلف  افسروں کے ساتھ  کیا گیا۔ مختلف پروجیکٹوں سے متعلق جموں اور کشمیر کے آرٹ اور کلچر محکمے  کے سکریٹری کے ساتھ بھی  مذاکرات کئے گئے۔  یہ پروجیکٹ  ریاست کی  مالا مال ثقافتی اور وراثت بارے میں ریاست کے اندر اور باہر بیداری پیدا کرنے کے لئے شروع کئے جاسکتے ہیں۔ ڈیجیٹا ئزیشن پروجیکٹ سے متعلق  آئی ٹی کے پرنسپل سکریٹری کے ساتھ بھی  مذاکرات ہوئے۔

ٹیم نے  گورنر کے  مشیر  جناب وجے کمار کے ساتھ بھی میٹنگ کی اور  آفات کے دوران راحتی اقد امات کو مستحکم کرنے سمیت  مختلف پہلوؤں پر  تبادلہ خیال ہوا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More