17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جموں و کشمیر کے عوام نے وزیراعظم پر زبردست اعتماد کا اظہار کیا ہے: مرکزی وزیر اسمرتی زوبین ایرانی

Urdu News

‘‘ہر اس شخص نے جس سے آج میں نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم نریندر مودی پر  اپنے اعتماد کا پیغام دیا ہے اور ہم جموں و کشمیر کے عوام سے مرکزی حکومت کے ذریعہ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے خواہش مند ہیں’’۔ خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے مرکزی حکومت کی رابطہ قائم کرنے سے متعلق پہل کے  ایک حصے  کے طور پر بڈگام کے اپنے دو روزہ  دورے کے موقع پریہ رائے زنی کی۔

وزیر موصوف نے آئی سی ڈی ایس کے ڈائریکٹوریٹ اور سماجی بہبود کے محکمے کے زیر اہتمام چوتھے راشٹریہ پوشن ماہ 2021 کی تقریبات کے تعلق سے منعقدہ ایک روزہ طویل تقریب کی صدارت کی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں کام کررہے 28000 آنگن واڑی مراکز کو 31000 اسمارٹ فون فراہم کئے گئے ہیں اور پوشن  ابھیان اسکیم کے تحت پورے جموں و کشمیر میں مستحق خواتین اور بچوں کو مالی امداد کے طور پر تقریبا  9 کروڑ روپئے فراہم کئے گئے ہیں۔

وزیرموصوف نے کووڈ-19 عالمی وبا کے اثرات کو کم کرنے  کی غرض سے ضلع  انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات اور کوششوں کی ستائش کی اور اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع  انتظامیہ نے چیلنجنگ حالات کے باوجود اپنی خدمات فراہم کرنے کے دوران اپنے عزم اور لگن کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا :‘‘ میں ان تمام کووڈ جانبازوں، صحت کارکنان اور پولیس، سول انتظامیہ کے عہدیداروں اور دوسرے رضاکاروں کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے تمام تر خطرات کے باوجود اپنے آپ کو نہایت خطرے میں ڈالا اور بہت سی قیمتی جانیں بچائیں’’۔

مرکزی وزیر نے بڈگام سے مامت تا ہندجان تک دس کلو میٹر طویل سڑک کو جدید طرز پر تعمیر کرنے اور  اسے چوڑا کرنے کے  کام کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس پروجیکٹ پر 5.85 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی اور نابارڈ اس پروجیکٹ کو انجام دے گا۔

بعد میں وزیرموصوف نے ضلع  انتظامیہ کے عہدیداروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع میں مرکز اور ریاست کی سرپرستی و الی اسکیموں کے ذریعہ مختلف ترقیاتی پہل قدمیوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ جدید کاری اور ا صلاحاتی کاموں کاجائزہ لیا گیا۔ وزیر موصوف نے کلیدی پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی خاطر ضلع  انتظامیہ کی کوششوں کی ستائش کی۔ یہ پروجیکٹ، کووڈ -19 بحران کی وجہ سے زبردست مشکلات اور رخنہ کاسامنا کرنے کے باوجود عام آدمی کے مفاد سے وابستہ ہیں۔

میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے چنوتیوں کا سامنا کرنے اور تمام اسکیموں پر شاندار طریقے سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی غرض سے سبھی متعلقہ شعبوں کے محکموں کی جانب سے مشترکہ طور پر ذمہ داریوں کی ادائیگی کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ان پولیس اسٹیشنوں  میں موبائل ڈیسک قائم کرنے پر زور دیا جہاں ضرورت مند خواتین جو گھریلو تشدد یا دیگر کسی قسم کی جسمانی زیادتیوں کا سامنا کررہی ہیں، اپنی شکایات درج کراسکیں۔ وزیر موصوف نے ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی ، پی آر آئی اور ایم سی کے مختلف وفود اور نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔ بعد میں تاجروں،  نوجوانوں کے کلبوں اور مقامی تنظیموں کے وفود نے بھی محترمہ اسمرتی ایرانی کے ساتھ بات چیت کی ۔

وزیرموصوف نے شیخ العالم ہال بڈگام کا بھی دورہ کیا اوربڑے بچوں اور بزرگ افراد سمیت منتخبہ مستفید افراد کے درمیان تغذیہ بخش کٹس اور منظوری سے متعلق  خطوط تقسیم کئے۔ بعد میں وزیر موصوف نے نزدیکی بہشتی زہرہ پارک میں ایک شجرکاری مہم میں بھی شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More