17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب اچل کمارجوتی نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے منصب کی ذمہ داری سنبھالی

श्री अचल कुमार जोति ने मुख्य निर्वाचन आयुक्त का कार्यभार संभाला
Urdu News

نئی دہلی،۔جناب اچل کمار جوتی نے ہندوستان کے اکیسویں  چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی ) کے منصب کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ انہوں نے سابق چیف کمشنر ڈاکٹر نسیم زیدی کی مدت  کی تکمیل پر سبکدوش ہونے کے بعد  ان کی جگہ اس منصب کی ذمہ داری سنبھالی ۔جناب اچل کمار جوتی نے اپنے منصب کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد کمیشن کی ترجیحات بیا ن کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ملک  میں آزاد ،صاف ستھرے اور  مجموعی انتخابات کے اہتمام کے لئے اپنی عہد بستگی  کی تکمیل کی کوششیں جاری رکھے گا۔ اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن  ، ’’کوئی بھی ووٹر پیچھے نہ چھوٹ جائے ‘‘ کے اپنے مشن کو کامیاب بنانے کی کوششیں جاری رکھے گا۔جناب جوتی نے الیکشن کمیشن کی تیسری ترجیح بیان کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ملک میں  ریاستی اسمبلیو ں اور پارلیمنٹ کے انتخابات  ای – گورننس کے طریقے سے کرائے جانے کے لئے بھی فعال

جناب اچل کمار جوتی 13  مئی 2015 سے الیکشن کمشنر کے عہدے پرفائز رہے ہیں اور الیکشن کمشنر کی حیثیت سے اپنی مدت عہدہ میں  انہوں نے بہار ،آسا م ،مغربی بنگال  ، کیرل ، تامل ناڈو ،پڈوچیری  ، اترپردیش ، پنجاب ، اتراکھنڈ ، منی پور اور گوا میں  انتہائی کامیاب ریاستی اسمبلی انتخابات کا اہتمام کرچکے ہیں ۔ ان انتخابات کے دوران کئے گئے اہم اقدامات میں سروسز کے عملے کے لئے  الیکٹرانیکلی ٹرانسمیٹیڈ پوسٹل بیلٹ سسٹم (ای ٹی پی بی ایس)اور نیشنل ووٹر سروس پورٹل  جیسے اقدامات  کرچکے ہوں ۔ نیشنل ووٹر سروس پورٹل این بی ایس پی ایک ایسا پورٹئ ہے جس پراہل ووٹر کا رجسٹریشن آسانی کے ساتھ کیا جاتاہے ۔انہوں نے اپنی مدت عہدہ کے دوران ووٹروںکی بیداری  اور تعلیمی اقدامات میں گہری دلچسپی لینے کے ساتھ ساتھ چناؤ کے اخراجات پر نگاہ رکھنے کے اخراجات پر خاص  طور سے نظر رکھی ہے ۔

     جناب اچل کمار جوتی نے اب سے قبل جن خصوصی   عہدوں پر اپنی بیش قیمت خدمات انجام دی ہیں ، ان میں  ووٹر سپلائی کے محکمے کے سکریٹری   ، صنعتوں کے محکمے کے سکریٹری  ، پرنسپل سکریٹری (فائنانس )  کے اہم مناصب شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جناب جوتی   مرکزی سرکارکے ڈیپوٹیشن پر حکومت ہند کی جہاز رانی کی وزارت کے ادارے کانڈلہ پورٹ ٹرسٹ  کے چیر مین کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔علاوہ ازیں جناب اچل کمار جوتی سردار سروور نرمدا نگم لمٹیڈ (ایس ایس این ایل ) کے منیجنگ ڈائریکٹر  اور انتظامی امورکے محکمے کے ایڈیشنل چیف سکریٹری  کے عہدوں پر بھی سود مند خدمات انجام دے چکے ہیں۔ جناب اچل کمار جوتی  2013 میں گجرات سرکار سے اپنی سابقہ مدت ملازمت کی تکمیل کے بعد سبکدوش ہوئے ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More