16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب تھاور چند گہلوت نے دویانگجن ششکتی کرن -2017 سے متعلق مختصر فلموں کے مسابقے کے فاتحین کو ایوارڈ پیش کئے

Shri Thaawarchand Gehlot Presents awards to winners of ‘‘Short Film Competition on Divyangjan Shashaktikaran-2017’
Urdu News

نئی دہلی، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر جناب تھاور چند گہلوت نے آج یہاں ‘‘دویانگجن  ششکتی کرن-2017’’ سے متعلق مختصر فلموں کے مسابقے کے فاتحین کو ایوارڈ پیش کئے ۔ ایوارڈ کی یہ تقریب سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت معذور افراد (دویانگجا ) کو بااختیار بنانے کے محکمہ اور ڈائریکٹوریٹ آف فلم فیسٹیولس نے مشترکہ طور پر منعقد کی تھی ۔  اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی سکریٹری محترمہ لتا کرشنا راؤ بھی موجود تھیں۔ ایوارڈ تقریب کے بعد ایوارڈ فاتحین کے اندراجات کی اسکرینی کی گئی ۔وزیر موصوف نے ایوارڈ جیتنے والے تمام لوگوں کو مبارکباد دی اور اس طرح کے تخلیقی ایوارڈ  کے لئے ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی کوششوں کی ستائش کی ۔

بہترین مختصر فلم کا ایوارڈ سویاش شنڈے کو اذان کے لئے ، ابھے پنجابی کو اچالا کے لئے، امت سومکر کو تم میں اور ہم سب کے لئے، اور بی ڈی بنشکار کو  آئی نو سائن لنگویز  کے لئے دیا گیا ۔ نریندر جوشی کی سگامایا بھارت اور جوتسنا  پتھران کی زیبرا کراسنگ نے ڈاکومنٹری اور ٹی وی اسپورٹس کے زمروں میں بترتیب پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

جدیدیت کے اس دور میں بھی ہم کسی کی معذوری کو  اس کی شخصیت سے پہلے دیکھتے ہیں۔آج تک معذور افراد کے لئے رسائی تک اپنے اختیارات کا استعمال کرنا ، قبولیت پانا  اور معیار زندگی  کا حاصل کرنا ایک بڑی لڑائی ہے۔ ‘معذوری نا اہلی نہیں ہے’ یہ مختصر فلموں، ڈاکومنٹریز اور ٹی وی اسپاٹس کے ان تخلیق کاروں کی آواز ہے جنہوں نے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت معذور افراد کو با اختیار بنانے کے محکمہ کے انعقاد کردہ ‘ شارٹ فلم کمپٹیشن آن دویانگجن  ششکتی کرن’ میں شرکت کی ۔

دی اکسیسبل انڈیا کمپین جس میں ٹرانسپورٹ سسٹم اور انفارمیشن اور کمیونیکیشن سسٹم میں رکاوٹ سے پاک ماحول پیدا کرنے پر زور دیا گیا ہے ، اس کا افتتاح وزیر اعظم نے 2015 میں کیا تھا۔ اس مہم میں سماج کے اندر  عدم حساسیت اور عدم بیداری کو ایک اہم چیلنج کے طور پر دیکھا گیا تھا۔یہ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے  ‘ شارٹ فلم کمپٹیشن آن دویانگجن  ششکتی کرن’ کی بنیاد بنا ۔ جس میں ملک بھر کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More