13.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب جے پی نڈا نے ایمس میں بیٹری سے چلنے والی بس خدمات کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی: صحت وخاندانی بہبود کے وزیر ،جناب جے پی نڈا نے کل ایمس ، نئی دہلی میں بیٹری سے چلنے والی بس خدمات کاآغاز کیا۔یہ  قدم  انڈیپینڈینٹ نیوز سروسیز پرائیویٹ لمیٹڈ ( انڈیا ٹی وی ) کے ایما پراٹھایاگیاہے ۔ اس کے افتتاح کے موقع پر ، انڈیاٹی وی  کے چیئرمین،  جناب رجت شرما ،  ایمس  نئی دہلی کے  ڈائرکٹر، پروفیسر رندیپ گلیریا،انڈیاٹی وی کی، سی ای او اورمنیجنگ ڈائرکٹرمحترمہ ریتودھون اور ایمس  کے سی ایس آرکمیٹی  کے چیئرمین ، پروفیسرکھربندابھی موجود تھے ۔ بعد ازاں وزیرصحت نے انڈیاٹی اواور ایمس نئی دہلی کے مابین مفاہمتی عرضداشت کےتبادلے کی تقریب کی بھی صدارت کی ۔

          اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے ، جناب نڈا نے کہاکہ اے آئی آئی ایم ایس ایک پیش رو اورمنفرد حیثیت رکھنے والا ادارہ ہے ، جو عمدگی اورمعیارکے مابین بہترین توازن بناکررکھتاہے ۔ وزیرصحت نے یقین دلایاکہ حکومت اس امرکو یقینی بنانے کے لئے عہد بند ہے کہ نئے اے آئی آئی ایم ایس ادارے بھی ان ہی معیارات کے حامل ہوں جن معیارات کا حامل اے آئی آئی ایم ایس نئی دہلی ہے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ تمام تراے آئی آئی ایم ایس اداروں کو عمدہ ترین ادارے بنانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائیگا۔ انھوں نے کہاکہ اے آئی آئی اایم ایس نے  حفظان صحت کے معاملے میں صرف قومی سطح پرہی اپنی شناخت نہیں بنائی ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پربھی شہرت حاصل کی ہے ۔ اس ادارے نے ایک عمدہ اورعظیم مثال قائم کی ہے اورہمیں نئے اے آئی آئی ایم ایس کے قیام کے وقت کوشش کرنی چاہیئے کہ وہ تمام ترادارے بھی ایمس سے مماثل ہوں ۔ انھوں نے کہاکہ نئے اداروں میں بھی وہی طرز عمل اپنایاجائیگا جواے آئی آئی ایم ایس نئی دہلی میں رائج ہے ۔ انھوں نے کہاکہ واجبی لاگت والی حفظان صحت سہولتوں کے سلسلے میں کم سے کم لاگت والی  جدت طرازی آج کی ضرورت ہے ۔ ان تمام چنوتیوں کا سامنا کرنے کے لئے اے آئی آئی ایم ایس کو اپنی سہولتوں کو مستحکم بنانے اورانھیں وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔ اورہم نے ان سہولتوں کو فراہم کرنے کا عہد کررکھاہے ۔

          جناب نڈانے مزید کہاکہ محترم وزیراعظم ، جناب نریندرمودی جی کی اہل قیادت میں وزارت صحت نے ملک کے باشندگان کو عمدہ ترین اور اعلیٰ ترین خوبیوں کے حامل حفظان صحت خدمات فراہم کرانے کا عہد کررکھاہے ۔ انھوں نے کہا کہ آیوش مان بھارت ۔ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی ) آفاقی حفظان صحت احاطے کے تئیں ایک بڑا قدم ہے جو 10.74کروڑنادار اور کمزور کنبوں پراحاطہ کریگا۔ اس کا مطلب یہ ہوتاہے کہ 55کروڑسے زائد افراد اس سے استفادہ کریں گے ۔ انھوں نے کہاکہ یہ اسکیم ثانوی اور سہ سطحی ہاسپٹلائزیشن حفظان صحت فراہم کریگی اور قطعی طورپر کاغذی ونقدی کارروائیوں سے مبراہوگی ۔ ان خدمات میں 1350سے زائد ضوابط شامل ہوں گے جو ہاسپٹل میں داخل ہونے سے قبل اوراس کے بعد کے امور ، تشخصیات ، ادویات وغیرہ پرمحیط ہوں گے ۔

          انڈیا ٹی وی نے اپنے سی ایس آر( کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ) کے تحت اس ذمہ داری کے ایک حصے کی پہل قدمی کے طورپر 10بیٹری سے چلنے والی بسیں آل انڈیاانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیزکو عطیہ کی ہیں ۔ مذکورہ 10بسوں کارکھ رکھاو اور ان کے ڈرائیوروں اورمعاون عملے کی تنخواہ وغیرہ کی دوبسوں کی ذمہ داری بھی انڈیا ٹی وی کے ذریعہ اٹھائی جائیگی اور اس امرکو آگے بھی توثیق حاصل ہوسکتی ہے ۔ ان بسوں کا استعمال یہاں آنے والے مریضوں ، مریضوں کے ساتھ آنے والے معاونین اور اے آئی آئی  ایم ایس میں مصروف عمل عملے کو کیمپس کے اندر ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لئے کیاجائیگا۔ روزانہ تقریبا5000مسافروں کو اس نئی اضافی بس خدمت کے ذریعہ داخلی طورپر ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی خدمات انجام  پائیں گی ۔

          اے آئی آئی ایم ایس نئی دہلی نے 2017میں اپنی سی ایس آرپالیسی وضع کی تھی ۔ تین سی ایس آرذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔ ان میں تحقیقی کمیٹی ، بنیادی ڈھانچہ کمیٹی اور سی ایس آر کے تحت حاصل ہونے والے فنڈ کے موثراستعمال اوراس کی نگرانی کے لئے مریضوں کی نگہداشت شامل ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More