25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب جے پی نڈا نے ’’بھات میں حفظان صحت کے شعبے میں زندگی اور آگ سے سلامتی ‘‘کے موضوع پر قومی ورکشاپ کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی،16؍جنوری،ہمیں آگ سے لاحق ہونے والے خطرات کے تئیں عدم برداشت یا کوئی سمجھوتہ نہیں کا نصب العین مقرر کرنا ہوگا۔ اسی نصب العین کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہمیں اپنی تمام تر کوششوں اور اقدامات کو آگے بڑھانا ہوگا تاکہ ہم اپنے اس مقصد کو حاصل کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار صحت اور کنبہ بہبود کے وزیر جناب جے پی نڈا نے ’’بھارت میں حفظان صحت کے شعبے میں دستیاب سہولتوں اور زندگی اور آگ سے سلامتی‘‘ کے موضوع پر منعقدہ قومی ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ہے۔ ورکشاپ کا اہتمام مشترکہ طور پر وزارت صحت اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی آئی ایم ایس)، واقع نئی دہلی نے کیا تھا اور اس کے اہتمام میں اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹچر، نئی دہلی، دہلی فائر سروسز، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ، نئی دہلی اور سینٹرل بلڈنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی بی آر آئی)، روڑکی نے اپنا سرگرم تعاون دیا۔ اس ورکشاپ کے اہتمام کا اہم مقصد اسپتال انتظامیہ اور منتظمین نیز انجینئرنگ کے شعبے کے سربراہوں کو حفظان صحت کے شعبے سے مربوط عمارتوں میں زندگی اور آگ سے سلامتی سے متعلق اہم موضوعات کے تئیں بیدار کرنا تھا۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب نڈا نے آگے کہا کہ آگ سے لاحق خطرات سے محفوظ رہنے کیلئے بیداری پیدا کرنا اس کی روک تھام کیلئے سب سے اہم چیز ہے تاکہ اسپتالوں میں کوئی بھی ناپسندیدہ واقعہ رونما نہ ہو۔ انہو ں نے کہا کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے، سب سے پہلے اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور پھر اس پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ ہمیں اس امر کو بھی یقینی بنانا چاہئے کہ پیش بندی اور تحفظ کا پیغام ہر سطح تک پہنچے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ڈاکٹروں اور انجینئرنگ عملے کو آگ اور زندگی بچانے کے تمام تر پہلوؤں سے آگاہی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کسی بھی سنگین صورت حال میں ہماری نرسیں اور ہمارے ڈاکٹر ہی سب سے پہلے حرکت میں آتے ہیں۔ دراصل ڈاکٹر اور نرسیں ہی مریضوں کو منتقل کرنے کے سلسلے میں رہنمائی فراہم کرسکتے ہیں اور مریضوں کی حالت کو سمجھتے ہوئے ، کس مریض کو کہاں منتقل کرنا ہے وہی بتاسکتے ہیں۔

اس ورکشاپ میں وزارت صحت اور کنبہ بہبود کے تحت کام کرنے والے 23 اسپتالوں کے سربراہان اور ان کے افسروں نے حصہ لیا۔ اے آئی آئی ایم ایس، نئی دہلی کے احاطے میں ایک فرضی ڈرل بھی انجام دی گئی، ورکشاپ کے دوران مندوبین کو صحت عامہ سے متعلق عمارتوں میں لائف اور فائر سے متعلق پیش بندیوں اور اس کے دائرے کو سمجھنے کا بہتر موقع ملا اور انہیں اس سلسلے میں بہترین طریقہ ہائے کار اور اپنائے جانے والے کوڈز اور اصولوں سے واقف کرایا گیا۔

اس موقع پر صحت اور کنبہ بہبود کےا یڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر ارون پانڈا، صحت اور کنبہ بہبود کے ایڈیشنل سکریٹری شری سنجیو کمار، ڈی جی ایچ ایس اسپشل کے ڈاکٹر بی ڈی اتھانی، اے آئی آئی ایم ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم سی مشرا اور صحت وکنبہ بہبود کی وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More