17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب دھرمیندر پردھان نے این ایم ڈی سی کی کارکردگی کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی، پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور فولاد کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج حیدرآباد میں این ایم ڈی سی لمیٹڈ کے کارپوریٹ آفس کا دورہ کیا، اور این ایم ڈی سی کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ وزیر موصوف نے کمپنی کے سی ایم ڈی، ڈائرکٹروں اور ملازمین سے ملاقات بھی کی۔

جناب پردھان نے مینجمنٹ کےسربراہوں  کے ساتھ اپنی بات کے دوران کہا، این ایم ڈی سی کو، جو ہندوستان کی سب سے بڑی کانکنی کی کمپنیوں میں سے ایک ہونے کے ساتھ ساتھ، ہندوستان میں خام لوہے کی بڑھتی ہوئی  پیداوار کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ اس سے سبھی فولاد کی صنعتکاروں کو خام مال کے سامان کی دستیابی کو یقینی بنانے اور قیمتوں کی جانچ کرنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ ڈیجٹل وسائل کا استعمال کرتے ہوئے این ایم ڈی سی کو ٹھوس اورذمہ دار کانکنی میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ وزیر موصوف نے ہدایت دی کہ جاری منصوبوں خاص طور پر این ایم ڈی سی آئرن اور اسٹیل پلانٹ (این آئی ایس پی) کی تکمیل اور کمیشننگ کی مستقل طور پر نگرانی کی جانی چاہیے تاکہ اسے ترجیحی طور پر پورا کیا جاسکے۔ جناب پردھان نے این ایم ڈی سی کی سلری پائپ لائن پروجیکٹ کا بھی جائزہ لیا۔

اس سے پہلے، این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی جناب این بیجیندر کمار نے  وزیر موصوف کا استقبال کیا اور انھوں نے این ایم ڈی سی کی کارکردگی کے بارے میں وزیر موصوف کو آگاہ کیا ۔ساتھ ہی انھوں نے جاری منصوبوں کے پیش رفت کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا اور یقین دلایا کہ کمپنی کی پیداوار اور منافع کو مزید بڑھانے کے لیے کوشش کی جاتی رہیں گی۔

جناب بنئے کمار سکریٹری (اسٹیل)، محترمہ رسیکا چوبے، ایڈیشنل سکریٹری، وزارت اسٹیل، این ایم ڈی سی کے فنکشنل ڈائرکٹر، وزارت اسٹیل اور این ایم ڈی سی کے سینئر حکام اس میٹنگ کے دوران موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More