16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب راج ناتھ سنگھ نے لکشدیپ سے متعلق وزارت داخلہ کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی

श्री राजनाथ सिंह ने लक्षद्वीप के लिए गृह मंत्रालय की सलाहकार समिति की बैठक की अध्‍यक्षता की
Urdu News

نئی دہلی ، مرکز کے زیر انتظام علاقے لکشدیپ کے بارے میں وزارت داخلہ کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ آج وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ ممبروں نے مرکز کے زیر انتظام علاقے لکشدیپ کی ترقی اور سکیورٹی کے مختلف شعبوں کے بارے میں 79 تجویزیں پیش کیں۔ ہندوستان کے دور دراز علاقے میں واقع ہونے کے سبب کنکٹیویٹی کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان میں فضائی رابطہ، جہاز رانی اور انٹرنیٹ کا رابطہ شامل ہے۔ ممبروں کی درخواست سے اتفاق کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ فضائی رابطے کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنایا جائے اور اس سلسلے میں سہولتوں میں بہتری پیدا کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ ممبروں کو چاہیے کہ وہ یہ معاملہ شہری ہوابازی کی وزارت کے ساتھ اٹھائیں۔ جہاں تک جہاز رانی کا تعلق ہے یہ فیصلہ کیا گیا کہ جہاز رانی، بندرگاہ اور گودی کے بنیادی ڈھانچے کو خاطر خواہ طریقے پر ترقی دی جائے جس کے لیے ایک امکانی منصوبے کو (2015 سے 2030) وزارت جہاز رانی کی طرف سے نوآبجیکشن دے دیا گیا ہے اور وزارت داخلہ جلد ہی اس سلسلے میں کوئی فیصلہ کرے گی۔ اس منصوبے کے تحت 13 کشتیوں اور جہازوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو 106 ایم بی پیز سے بڑھا کر 318 ایم بی پیز کیا جارہا ہے اور آپٹیکل فائبر کیبل ڈال کر اسے مزید بہتر بنانے کا عمل جاری ہے۔ میٹنگ کے دوران زمین کے معاوضے، خالی آسامیوں کو پر کرنے، تعلیم، پینے کے پانی کی فراہمی، بجلی خاص طور پر صاف توانائی، سیاحت، مچھلیوں کی افزائش، صنعتیں، ساحلی سکیورٹی اور جدید زرعی ٹیکنالوجیوں پر عمل درآمد جیسے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے سب کے لیے مکانات، آدھار کے اندراجات، سوچھ بھارت ابھیان، قابل تجدید توانائی، پی اے ایچ اے ایل، قومی صحت مشن اور بینکاری کی سہولتیں جیسی مختلف مرکزی اسکیموں کے عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے وزارت سے کہا کہ وہ بین وزارتی تمام مسائل کو وقت پر حل کرنے کی غرض سے متعلقہ وزارتوں اور لکشدیپ انتظامیہ کے ساتھ اٹھائے۔ انھوں نے کہا کہ مشاورتی کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد میں جہاں کہیں ضرورت پڑی وہ ذاتی طور پر مداخلت کریں گے۔

ممبروں نے لکشدیپ میں خاص طور پر جہاز رانی، صحت، بجلی اور پینے کے پانی کے شعبوں سے متعلق مسائل پر تیز رفتار ترقی کے لیے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آج کی میٹنگ کے بعد وزیر داخلہ کی مداخلت سے تمام شعبوں میں ترقی کی رفتار مزید بہتر ہوگی۔

میٹنگ میں امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب ہنس راج گنگا رام اہیر، ایڈمنسٹریٹر جناب فیروز خاں، لکشدیپ کے پارلیمنٹ ممبر جناب پی پی محمد فیصل، ڈاکٹر کویماکویا، جناب پی جعفر شاہ، جناب پونیکم شیکویا، ڈاکٹر کے پی کویا، جناب ایم پی سید محمد کویا اور لکشدیپ کے سکریٹری ڈاکٹر تاریز ٹومس اور وزارت داخلہ کے سینئر افسروں نے بھی شرکت کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More