نئی دہلی، مرکزی حکومت نے ریزرو بینک آف انڈیا ایکٹ ، 1934 ء کے سیکشن 8 کے ذیلی سیکشن ( 1 ) ، جو ذیلی سیکشن ( 4 ) کے ساتھ پڑھا جاتا ہے ، کی شق ( اے ) کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سبکدوش آئی اے ایس افسر ( ٹی این : 80 ) جناب شکتی کانتا داس، سابق سکریٹری محکمہ ٔ اقتصادی امور کو تین سال کی مدت کے لئے ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی ) کے گورنر کے عہدے پر فائز یا تقرر کیا ہے ۔
اس کے اطلاق سے متعلق اعلان کل حکومتِ ہند کی جانب سے کیا گیا ۔