25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب منوج جھالانی ، اے ایس اور ایم ڈی (این ایچ ایم) یو این آئی اے ٹی ایف ایوار کے لئے منتخب

Urdu News

نئی دہلی، وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ایڈیشنلسیکریٹری اور مشن ڈائریکٹر(این ایچ ایم) جناب منوج جھالانی کو غیر وبائی بیماریوں(این سی ڈی) سے تحفظ اور اس پر قابو پانے نیز مستحکم و پائیدار ترقیاتی مقاصد سے متعلق ان کی غیر معمولی کارکردگی کے لئے یو این انٹریجنسی ٹاسک فورس (یواین آئی اے ٹی ایف) پر وقار ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔

غیر وبائی یا نان کمیونیکیبل بیماریوں پر قابو پانے اور بچاؤ کے میدان میں حکومت ہند کی کوششوں کو تسلیم کیا گیا ہے۔ این سی ڈی پر کنٹرول کرنے کے قومی پروگرام کے تحت اب تمام 36 ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں احاطہ کیا گیا ہے اور گزشتہ چار برسوں میں اس کے معیار کو مزید بڑھا گیا ہے۔

حکومت نے این ایچ ایم کے تحت تقریباً 200 اضلاع میں آبادی کی سطح پر روک تھام؍کنٹرول، اسکریننگ اور مینجمنٹ کے لئے اقدام اٹھائے ہیں جس کے تحت آبادی کے 30 سال کی عمر سے زیادہ لوگوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More