نئی دہلی: کیمیاوی اشیاء وکیمیاوی کھادوں کے وزیر مملکت جناب منسکھ منڈاویا نے آج ریاستوں کے وزرائے زراعت اور کیمیاوی کھادوں کے محکموں اور وزارت زراعت کے سینئر افسران کے ساتھ ایک ورچوول میٹنگ کا اہتمام کیا۔
میٹنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے جناب منڈاویا نے کہا کہ ملک میں کیمیاوی کھادوں کی کوئی قلت نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کاشت کار برادری کوکیمیاوی کھادیں وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔
وزیر موصوف نے وزارت کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ پورے ملک میں کیمیاوی کھادوں کی بہتر اور سہل سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے ریاستی انتظامیہ کے تمام افسران کے ساتھ اصل معنوں میں تال میل بناکر تعاون کریں۔
چند ریاستوں کے وزرائے زراعت نے اس میٹنگ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے شرکت کی۔کیمیاوی کھادوں کے محکمے کے سیکریٹری چھبیلیندر راؤل اور جوائنٹ سیکریٹری محکمے کے دیگر سینئر افسران کے ساتھ اس موقع پر موجود تھے۔