18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب کرن رجیجو نے این ایس جی کے زیر اہتمام منعقدہ کتوں سے متعلق پہلے قومی سمینار میں شرکت کی

श्री किरेन रिजिजू ने एनएसजी द्वारा आयोजित पहली राष्ट्रीय कैनाइन संगोष्ठी में भाग लिया
Urdu News

نئی دہلی، داخلی امور کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو نے آج ہریانہ کے مانیسر (گروگرام) میں واقع این ایس جی کے کیمپس میں نیشنل سکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کے زیر اہتمام منعقدہ کتوں سے متعلق قومی سیمینار میں شرکت کی۔ این ایس جی جو کہ عام طور پر ملک میں ’بلیک کیٹ ‘ کے نام سے مشہور ہے ، وہ اس دو روزہ سیمینار کا انعقاد کررہا ہے۔

کتوں سے متعلق دو روزہ قومی سیمینار کا موضوع ’’دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں تدبیری ہتھیار کے طور پر کتے‘‘ ہے۔ سیمینار کا مقصد کتوں کی تربیت کی تکنیک اور انسداد دہشت گردی / انسداد شورش زدگی کی صورتحال میں کتوں کی تعیناتی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال اور غور و خوض کرنا ہے۔ سمینار کے دوسرے دن کتوں کی ٹریننگ کے ابھرتے آلات اور طریقوں پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس موقع پر ایک الگ تقریب میں جناب کرن رجیجو نے مانیسر کے این ایس جی کیمپس سے ’’اس ایس جی موٹر سائیکل مہم‘‘ کو ہری جھنڈی دکھائی۔ این ایس جی کی ملک کے تئیں 33 سالہ خدمات کی یاد میں اسے منایا جاتا ہے۔ یہ مہم ٹیم گاندھی نگر ، ممبئی ، چنئی، حیدرآباد اور کولکاتہ میں این ایس جی کے علاقائی مراکز سمیت ملک کے بڑے شہروں کا دورہ کرے گی۔ اس دورے میں 7000 کلومیٹر کی مسافت طے کی جائے گی جس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اجتماعی ذمہ داری کے پیغام کو عام کرنا ہے۔

این ایس جی کے ڈی جی جناب سدھیر پرتاپ سنگھ اور دفاعی افواج، مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے افسروں، ریاستی پویس اور دیگر عالمی اور قومی شخصیات سیمینار میں شرکت کررہی ہیں۔

Related posts

7 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More