26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب کرن ریجی جو کا لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن، مسوری میں آئی اے ایس افسروں سے خطاب

Urdu News

نئی دہلی، داخلی امور کے وزیر مملکت جناب کرن ریجی جو نے آج مسوری میں واقع لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن میں زیر تربیت آئی اے ایس افسروں سے خطاب کیا۔ 180 افسران نے حال ہی میں اس خدمت میں شمولیت اختیار کی ہے  اوردیگر  تقریباً 80 افسران اپنے کیریئر تربیت کےمراحل کے وسط میں ہیں۔

اپنے خطاب کے دوران جناب ریجی  جو نے زور دے کر کہا کہ تعمیر قوم اور جمہوری اقدار کو مستحکم بنانے اور ان کی بقا میں نوکرشاہی اہم رول ادا کرتی ہے۔ انہوں نے افسران کوعوام کی ضروریات کے تئیں منکسرالمزاج، سادگی پسند اور حساس  ہونے کی تلقین کی۔ حصولیابی اور کامیابی کے مابین باریک فرق کو واضح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف اس مقتدر خدمت میں شمولیت ایک حصولیابی ہے، ملک کے عوام کی اپنی پوری قابلیت اور صلاحیت کے ساتھ خدمت کی انجام دہی کی بہترین صلاحیت اور ان کی توقعات پر پورا اترنا ہی افسران کی اصل کامیابی ہے۔

داخلی امور کے وزیر مملکت نے افسران کو داخلی سلامتی کی چنوتیوں اور موجودہ حکومت کے ذریعے جنگجوئیت  اور بائیں بازو کی انتہائی پسندی کی حوصلہ شکنی  کیلئے کئے گئے اقدامات کی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی‘ ایکٹ ایسٹ’ پالیسی زیر عمل ہے اور حکومت کی توجہ اس بات پر  ہے کہ شمال مشرق کو جنوب مشرقی ایشیا کا داخلی دروازہ بنانے کیلئے اجتماعی اور مجموعی کوششیں کی جائیں۔

آخر میں جناب ریجی جو نے بھارت کی یکجہتی اور سالمیت میں بیوروکریسی کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے آئی اے ایس افسران کو یاد دلایا کہ انہیں ملک کی توقعات اور تمناؤں پر پورا اترنا چاہئے۔ لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ اپنے آپ کو ان چنوتیوں کا سامنا کرنے کیلئے درکارہنرمندی سے آراستہ کریں اور بنی نوع انسان کی خدمت جاں فشانی، رحم دلی اور خالص خدمت کے جذبے کے ساتھ کریں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More