15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب گڈکری نے ‘‘پریٹن پرو – گرینڈ فنا لے’’ کے دوسرے دن راج پتھ لان کا دورہ کیا

Shri Nitin Gadkari visits ‘Paryatan Parv – Grand Finale’ on it’s second day at Rajpath Lawns, New Delhi
Urdu News

نئی دہلی، اکتوبر۔سڑک ٹرانسپورٹ ، شاہراہوں اور جہاز رانی کے وزیر جناب نتن گڈکری نے آج ‘‘پریٹن پرو-گرینڈ فنا لے’’ کے دوسرے دن نئی دہلی کے راج پتھ لان کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)جناب کے جے الفونس بھی موجود تھے ۔ وزارت سیاحت، دوسری مرکزی وزارتوں ، ریاستی حکومتوں اور شرکا کے اشتراک سے 5 سے 25 اکتوبر 2017 تک سیاحت کی ملک گیر تقریب ‘‘ پریا ورن پرو’’ کا اہتمام کر رہی ہے ۔

اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے جناب نتن گڈکری نے کہا کہ‘‘ پریٹن پرو ’’، وزارت سیاحت کی دوسری مرکزی وزارتوں ، ریا ستی حکومتوں اور شرکا کے اشتراک سے ایک منفرد پہل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ پریٹن پرو ’’ کو دوسری مرکزی وزارتوں اور ریا ستی حکومتوں سے جو اس موقع پر متعدد سر گرمیوں اور تقریبات کا انعقاد کر رہی ہیں کا فی  پرجو ش رد عمل حاصل ہوا ہے ۔

گرینڈ فنا لے کے دوسرے دن ملک کی مختلف ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علا قوں سے آئے ٹروپ کے ذریعہ شاندار ثقافتی کا ر کردگی دیکھنے کو ملی ۔ دوپہر میں کر نا ٹک کے ٹروپ نے  جگلنگ پیش کیا ، منی پور کے گروپ نے را س لیلا ، دھول چولن ، مہا راشٹر کے ٹروپ نے بھو پا لی تے بھیروی ، چھتیس گڑھ کے ٹرو پ نے پنڈوانی ، اتر پردیش کے ٹروپ نے  اودھی / بھوجپوری لو ک گیت اور پنچاب کے ٹروپ نے بھنگڑا پیش کیا ۔ شام میں سودیش درشن کے لئے رامائن اور بدھسٹ سرکٹوں / ڈیش بورڈ میں سہو لیات شروع کی گئیں ۔ پرشانت اور نشانت ملک (نشانت برادران )نے ‘‘ دھروپد راگ’’ اور شما لی زون نے ثقافتی مرکز نے رقص پر مبنی ثقافتی پروگرام پیش کیا ۔

کل پریٹن پرو کے گرینڈ فنا لے کی سرکا ری طور پر اختتامی تقریب کے دن خزانہ اور کا ر پوریٹ امور کے وزیر جناب ارون جیٹلی مہمان خصوصی ہوں گے ۔ اس موقع پر جناب کے جے الفونس بھی مو جود ہوں گے ۔ دوپہر میں مختلف ریا ستوں / مرکز کے زیر انتظام کے گروپ اپنا ثقافتی پروگرام پیش کریں گے ۔آسام کا گروپ ‘بیہو’ پیش کرے گا ، دمن اور دیو کا گروپ مچھی رقص پیش کرے گا ، آندھرا پردیش کا گروپ کچی پوڈی ، راجستھان کا گروپ چاری اور جھومر ، تمل ناڈو کا گروپ کر اکٹم تھپا ٹرم ، جموں و کشمیر کا گروپ کشمیری رقص اور تلنگانہ کا گروپ پیرینی پیش کر ے گا ۔ شام میں محترمہ سویتا دیوی ‘بنا رس گھرانے کی پورب انگ گائیکی’ پیش کریں گی جس کے بعد شما لی زون کے کلچرل سینٹر کے ذریعہ رقص و موسیقی پر مبنی ثقافتی پروگرام پیش کیا جا ئے گا ۔

پریٹن پرو کے بیسویں دن کی جھلکیوں میں نئی دہلی میں منعقدہ ‘ذمہ دار اور دیہی سیاحت ’ پر مبنی ور ک شاپ کا اہتمام شامل ہے ۔

21 روزہ پریٹن پرو کے شاندار اختتامی پروگرام (گرینڈ فنا لے)کے طور پر 23 سے 25 اکتوبر 2017 تک نئی دہلی کے راج پتھ لان پر (رفیع مارگ سے جن پتھ کے درمیان )تین روزہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ یہ تقریب،ثقافتی پیش کش ، کرافٹ بازار ، مختلف کھا نے پینے کے فوڈ کورٹ اور دیگر رابطہ جا تی سر گرمیاں سمیت  تینوں دن دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے تک عوام کے لئے کھلی رہیں گی جو مختلف تقریبات کی جا نب نا ظرین کو متوجہ کریں گی ۔

فوڈ کورٹ میں ریا ستوں / مرکز کے زیر انتظام علا قوں کے ذریعہ 50 اسٹال لگا ئے گئے ہیں جہاں  نیشنل ایسو سی ایشن آف اسٹریٹ وینڈرس آف انڈیا (این اے ایس وی آئی)کے علا وہ انسٹی ٹیوٹ آف ہو ٹل منیجمنٹ اور آئی ٹی ڈی سی کے ذریعہ  انواع و اقسام کی خوردنی اشیا پیش کی جا رہی ہیں ۔کرا فٹ میلے میں 50 اسٹال لگا ئے گئے ہیں جہاں ریا ستی حکومتیں اور وزارت ٹیکسٹائل ، ہینڈی کرافٹ اور ہینڈلوم کے ڈیولپمنٹ کمشنروں کی وساطت سے ملک کی مختلف دستکا ری اور ہتھ کرگاہ مصنوعات پیش کر رہی ہیں ۔ میلے میں ہر ایک ریاست کا ریا ستی پو یلین ہے جس میں وہ اپنی سیاحتی مصنوعات اور سیاحتی مقامات پیش کر رہے ہیں ۔ ملک کی مختلف ریا ستوں/ مرکز کے زیر انتظام علا قوں سے آئے ٹروپ کے ذریعہ دوپہر 1 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک ثقافتی پروگرام پیش کئے جا رہے ہیں۔

پریٹن پرو کو دوسری مرکزی وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے جو مختلف سر گرمیاں اور تقریبات پیش کر رہی ہیں ، کا فی پر جوش رد عمل حاصل ہو رہا ہے ، اس پر مبنی رپورٹیں موصول ہو ئی ہیں ۔ اس تقریب کی پورے ملک میں توسیع ہو ئی ہے جس کی جانب  کثیر تعداد میں لو گ متوجہ ہو رہے ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More