17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جوتے ،چپل اور چمڑے کے شعبے کے لئے مرکزی سرکار کا خصوصی پیکج

Urdu News

نئیدہلی: مرکزی سرکار نے  چمڑے اور جوتے چپلوں کے شعبے میں  ملازمتوں کے مواقع کے لئے   ایک خصوصی پیکج کی منظوری دی ہے ۔ اس پیکج میں  مرکزی سیکٹرکی اسکیمیں  – انڈین فٹ وئیر ،  لیدر اینڈ ایسوسریز  ڈیولپمنٹ  پروگرام آئی ایف ایل اے ڈی پی   کی عمل آوری شامل ہے ۔ اس کی خاطر سال  20-2017  تک کی مدت کے لئے 2600 کروڑروپے کی بنیادی رقم کی منظوری دی گئی ہے ۔

          اس اسکیم میں  چمڑے کی سازوسامان کی تیاری کی شعبے کی ڈھانچہ جاتی سہولیات کا فروغ  ، خاص طورسے چمڑے کے شعبے سے متعلق ماحولیاتی خدشات کا تدارک  ، ملازمتو ں کے  مواقع  پیدا کیا جانا  اور سازوسامان کی تیاری میں اضافہ شامل ہے ۔  علاوہ ازیں  اضافہ شدہ ٹیکس  ترغیبات کے نتیجے میں   اس شعبے میں  سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔ علاوہ ازیں  اس شعبے کی موسمی نوعیت کو  پیش نظر رکھتے ہوئے مزدوری کے قوانین میں اصلاحات    سے    بڑے پیمانے کی معیشتوں  کی معاونت ہوسکے گی۔

          چمڑے کی صنعت  میں زبردست ترقی کی پیش رفت کرتے ہوئے آئی ایف ایل اے ڈی پی کے تحت تامل ناڈو میں   107.33 کروڑروپے کے بنیادی سرمائے سے چار پروجیکٹس   کی منظوری ڈپارٹمنٹ آف انڈسٹریل پالیسی  اینڈ پروموشن  (ڈی آئی پی پی ) کی جانب سے دی گئی  ہے تاکہ ڈھانچہ  جاتی سہولیات کی تازہ کاری کی جاسکے ، ملازمتوں کے مواقع پیدا کئے جاسکیں اور ماحولیاتی پائیداریت ہموار کی جاسکے ۔

          تامل ناڈو  میں منظور کئے گئے پروجیکٹس میں  تالہ  تریچی  کامن  ایفلوئینٹ   پلانٹ کا  ناگل کینی کورم پیٹ   کے  ٹریچی  پلاورم  سی ای ٹی پی  میں  قیام اورایس آئی ڈی جی سی او  کے فیز ون  کا رانی پیٹ میں   اور  ایروڈ کے  پورن دورائی میں   لیدر انڈسٹریز   ایکو  سکیورٹی  پرائیویٹ لمٹیڈ   کا قیام شامل ہے۔

          اس کے ساتھ ہی ڈی آئی پی پی نے  مغربی بنگال کے بنتالہ میں  چمڑ ے کے کاروبار کے ایک بڑے کلسٹر کے قیام کی اصولی طورسے منظوری دے دی ہے ،جس سے سات ہزار افراد کے لئے روزگار کے مواقع فراہم ہوں  گے اور چار سو سے پانچ سو کروڑروپے تک کی سرمایہ کاری حاصل ہوگی۔

          واضح ہوکہ آئی ایس ایل اے ڈی پی کے تحت لیدر ٹکنالوجی  ،انوویشن  اینڈ  انوائرن مینٹل  ایشیوز  سب – اسکیم   چمڑے کے کاروبار کے کلسٹر ز کو پروجیکٹ کی مالیت کی 70فیصد رقم کی مالی امداد فراہم کرائی جاتی ہے تاکہ   آلودگی کے اخراج  پر قابو پانے کے مقررہ  اصولوں کی پابندی کی جاسکے،جس میں  سی ای ٹی پی کا قیام ،توسیع اور تازہ کاری  ، زمین کے گڑھوں کو محفوظ طریقے سے بھرا جانا ، ری کوری یونٹ کا قیام  ،خطرناک کوڑ ے کچڑے  کے انتظام کے لئے کیچڑ  کو ٹھکانے لگائے جانے اور دیگر تکنیک   شامل ہیں ۔

          سب اسکیم کے تحت 469.18  کروڑروپے کی مجموعی مالیت  سے سی ای ٹی پی کی تازہ کاری  کے لئے  9 پروجیکٹس   اور  328.3  کروڑروپے کی جی او آئی معاونت    مہیا کرائی گئی ہے ۔ان  پروجیکٹس  پر عمل آوری کا کام جاری ہے ۔اس کے ساتھ ہی سی ای ٹی پی کی  تازہ کاری کی اضافی تجاویز محکمہ ہذا کے زیر غور ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More