جودھپور میں 500 کروڑ روپے کی لاگت سے نئی ٹرمنل عمارت بنے گی، کوٹا میں نیا ہوائی اڈہ تعمیر ہو گا: جناب سندھیا

Urdu News

شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت ریٹائر جنرل ڈاکٹر وجے کمار سنگھ  کے ساتھ آج غیر روایتی طور پر جے پور اور جودھپور کو ملانے والی پرواز کا افتتاح کیا۔

اس روٹ پر اِنڈیگو کی 2 فروری 2023 سے درج ذیل شیڈول کے تحت پروازیں ہوں گی۔

فلائٹ نمبر منزل مقامِ روانگی تواتر روانگی کا وقت پہنچنے کا وقت طیارہ آغازِ عمل
6E-7406 جودھ پور جے پور پیر، منگل، جمعرات، جمعہ 09:55 10:55 اے ٹی آر 02 فروری 2023
6E-7131 جے پور جودھ پور پیر، منگل، جمعرات، جمعہ 11:15 12:15

Image

شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوتی رادتیہ سندھیا نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ یہ بہت اہم موقع ہے کہ ملک کے دو اہم شہروں کو جوڑا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ نیا رابطہ کس طرح دہلی-آگرہ-جے پور کے پہلے سے قائم گولڈن ٹرائینگل ٹورسٹ سرکٹ کو مزید تقویت بخشے گا۔ وزیر موصوف نے سلالہ کلام جاری رکھتے ہوئے داخلی نقل و حمل کے لحاظ سے ہندوستان کے دنیا کی تیسری سب سے بڑی ایوی ایشن مارکیٹ اور بین الاقوامی اور داخلی  نقل و حمل کے مشترکہ لحاظ سے دنیا میں ساتویں سب سے بڑی مارکیٹ کے طور پر ابھرنے پر بھی اظہار خیال کیا۔

ریاست راجستھان میں بڑھتے ہوئے ہوائی سفر کے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں جناب سندھیا نے کہا کہ جودھ پور میں ہوائی سفر کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے جلد ہی ایک نئی ٹرمینل عمارت کا افتتاح کیا جائے گا۔ 20,000 مربع میٹر کے رقبے میں 500 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیرہونے والی اس ہوائی اڈے میں ایک ہزار مسافروں سے نمٹنے کی صلاحیت ہوگی اور سیاحت اور مقامی معیشت کو اس سے زبردست فروغ ملے گا۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں 2014 سے راجستھان کے شہری ہوا بازی کے منظر نامے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کشن گڑھ، بیکانیر اور جیسلمیر میں نئے ہوائی اڈے قائم کیے گئے ہیں اور کوٹا کے لیے بھی ایک نئے ہوائی اڈے کیمنصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ بنیادی ڈھانچے کے علاوہ ہوائی جہازوں کی نقل و حرکت کی تعداد میں بھی زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 2014 میںیہ تعداد جہاں 555 تھی اب فی ہفتہ 1530 طیاروں کی نقل و حرکت کے ساتھ تقریباً تین گنا بڑھ چکی ہے۔

وزیر مملکت ریٹائر جنرل ڈاکٹر وجے کمار سنگھ نے ذمہ داران کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ رابطہ سیاحوں کے لیے سفر میں آسانی پیدا کرے گا اور خطے میں تجارت اور سیاحت کو فروغ دینے میں بڑا کردار ادا کرے گا۔

Image

اس موقع کو حکومت ہند کے جل شکتی کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت اور حکومت ہند کے پارلیمانی امور اور ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے اپنی موجودگی سے نوازا۔ شہری ہوابازی کی وزارت کے سکریٹری جناب راجیو بنسل، شہری ہوابازی کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب اسنگبا چوبا آو، انڈیگو کے پرنسپل مشیر جناب آر کے سنگھ اور شہری ہوابازی کی وزارت، حکومتِ راجستھان اور انڈیگو کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More