9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جھانسی- مانک پور اور بھیم سین-کھیرار لائنوں کو بجلی پہنچانے کے ساتھ ساتھ دوگنا کرنے کا عمل

Urdu News

نئیدہلی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی اُمور کی کابینہ کمیٹی نے 425 کلو میٹر طویل جھانسی-مانک پور اور بھیم سین-کھیرار لائنوں کو دو گنا کرنے اور ان پر بجلی پہنچانے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ ان پروجیکٹوں کی تکمیل پر 4955.72 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی۔ توقع ہے کہ یہ پروجیکٹ 23-2022 میں مکمل ہوجائیں گے۔ ان پروجیکٹوں میں اترپردیش  میں جھانسی، مہوبا، باندا، چترکوٹ، دھام اور مدھیہ پردیش میں چھترپور شامل کیا گیا  ہے۔

موجودہ لائن کی جھانسی – کھیرار ، کھیرار-مانک پور  اور کھیرار – بھیم سین کے استعمال کی گنجائش بالترتیب 126 فیصد ، 160 فیصد  اور 107 فیصد ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں ہجوم پیدا ہوجاتا ہے اور ریل گاڑیوں کی آمدورفت سست ہوجاتی ہے۔

آپ کو یاد ہوگا کہ ڈی ایف سی (ڈیڈیکیٹڈ  فریٹ کوریڈور) بھیم سین کے نزدیک ہوگا۔ لہٰذا یہ سڑک ڈی ایف سی کے فیڈرروٹ کے طور پر کام کریگی اور اشیاء خصوصاً زرعی مصنوعات صارفین کے علاقوں تک پہنچاکر تیزی سے نقل وحمل کے ذریعے اقتصادی اور صنعتی فروغ میں مدد دے گی۔ اس راستے سے برآمد کے لئے بندرگاہ بھی فراہم ہوگی۔

اس راستے سے کھجوراہو کے رابطے میں بھی بہتری آئے گی جو ایک بین الاقوامی سیاحتی مقام ہے۔ اس سے خطے میں سیاحت کے ذریعے اقتصادی خوشحالی آئے گی اور روزگارکے موقع پیدا ہوں گے۔

یہاں بجلی پہنچائے جانے سے ریل گاڑیوں کی رفتار تیز ہوجائےگی۔ کاربن کے اخراج میں کمی آئے گی اور دیرپا ماحول کو فروغ حاصل ہوگا۔ نیز یہ کہ اس سے ایندھن درآمد کرنے پر انحصاری میں بھی کمی آئے گی۔ اس کے علاوہ یہ پروجیکٹ 102 لاکھ کے قریب منڈیوں کی تعمیر کے دوران  براہِ راست روزگار  کیلئے فائدہ مند ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More