16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایس ٹی این نے یکم جولائی، 2017 سے جی ایس ٹی کے نفاذ کی تیاری کا جائزہ لینے کے لئے جی ایس ٹی سہولت فراہم کنندگان (جی ایس پی ) کی ایک میٹنگ بلائی

Urdu News

نئی دہلی جون۔ جی ایس ٹی این نے کل قومی دارالحکومت میں ایرو سٹی میں واقع اپنے دفتر میں جی ایس ٹی سہولت فراہم کنندگان کی ایک میٹنگ بلائی۔ جی ایس ٹی این کے ذریعہ 34 جی ایس ٹی سہولت فراہم کنندگان کا انتخباب کیا گیا ہے، جو جی ایس ٹی سے متعلق ریٹرن داخل کرنے اور دیگر تعمیلات کے لئے اضافی چینل فراہم کرائیں گے۔ ان سروس فراہم کرنےوالوں سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ یکم جولائی، 2017 سے جی ایس ٹی نظام کے نفاذ پر پیچیدہ اور مختلف اندرونی عمل میں تاجروں کی مدد کریں گے۔ اجلاس کی صدارت جی ایس ٹی این کے صدر نے کی، جنہوں نے جی ایس پیز کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ دیگر حکام کے علاوہ جی ایس ٹی سلامتی کونسل میں ایڈیشنل سکریٹری مسٹر ارون گوئل نے اس اجلاس میں شرکت کی ۔

میٹنگ کے دوران جی ایس ٹی این کے ذریعے نئے جی ایس ٹی آر فارموں کے لئے API کے اپ ڈیٹ ہدایات جاری کرنے کا ٹائم لائن پیش کیا گیا ۔یہ فارم یکم جولائی سے نافذ العمل ہوں گے۔ جی ایس ٹی این نے سہولت فراہم کرنے سے متعلق تمام معلومات، اپ ڈیٹ اور ہدایات کے لئے جی ایس ٹی این کی ویب سائٹ (www.gstn.org/ecosystem) پر رابطہ جاری رکھنے کا مشورہ دیاہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More